ماؤنٹ ابو میں 27 مئی سے 3جون 2019 تک جنوبی کمان کے بچوں کےموسم گرما کے ایڈونچر کیمپ 2019 کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس 8 روزہ کیمپ کا انعقاد ، بیٹل ایکس ڈویژن کی آٹھویں مدراس بٹالین کے زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ سے ، شرکت کرنے والے بچوں کو جوکھم بھرے کھیلوں میں حصہ لینے اوراپنی شخصیت کو بہتر بنانےکا جذبہ پیدا کرنے کا موقع ملتا ہے۔
بھارتی فوج کی پوری جنوبی کمان کے یونٹوں کے تقریبا 125 بچوں نے اس کیمپ میں شرکت کے لیے حامی بھری تھی۔ کیمپ میں قیام کے دوران بچوں نے مختلف قسم کی انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا، جن میں پہاڑوں کے راستے طے کرنے، غاروں میں جانے، بوٹنگ اور مختلف کھیلوں اور مقابلوں میں حصہ لینا شامل ہے۔
اس کیمپ سے فطری نظاروں کوتلاش کرنے، نئے نئے دوست بنانے، نئے اور مختلف قسم کے شوق پیدا کرنے اور ذہن میں دیرپا یادیں بسانے کا موقع ملتا ہے۔ کیمپ کے منتظمین کا مقصد یہ بھی ہے کہ بچوں میں نئے نئے شوق پیدا کرنے، ذمہ داریاں اٹھانے، نشانے مقرر کرنے اور انہیں حاصل کرنے کے تئیں جذبہ پیدا کیا جائے۔ اس کے لیے یوگیہ اور دھیان کی تکنیک، حفاظت، سلامتی اور سماجی وقار سے متعلق لیکچرزکے انعقاد جیسی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
اس کیمپ کا انعقاد بچوں کی، موسم گرما کی چھٹیوں کے درمیان فوج ماؤنٹ ابو میں ہر سال کرتی ہے، جس سے بچوں کو تفریح اور کھیل کود کے ساتھ سیکھنے اور جوکھم اٹھانے کا ایک پلیٹ فارم فراہم ہوتا ہے۔