نئی دہلی۔ فوج نے سابق فوجی اہلکاروں کی ایک ریلی کا انعقاد کھیڑ میں ہوتاتما راج گرو مہا ودیالیہ کے اسپورٹس گراؤنڈ سے متصل سدیشور ٹرسٹ کاریالیہ میں کیا ۔ یہ ریلی بہت ہی کامیاب رہی اور اس میں پنے ضلع کے کھیڑ تحصیل (راج گرو نگر) سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250 بہادر فوجی اور ویر نارس نے شرکت کی۔ دیہو روڈ کانٹونمنٹ کے اسٹیشن کمانڈر، وی ایس ایم ، بریگیڈیر او پی ویشنو نے اس ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے فوجی بہادروں اور ویر نارس کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ مسلح افواج کے اٹوٹ حصہ رہیں گے اور ان کی بہبود کو ہمیشہ اہمیت اور ترجیح دی جائے گی۔
اس ریلی کا اہتمام ضلع انتظامیہ اور ضلع سینک بورڈ کے قریبی اشتراک سے کیا گیا ۔ اس ریلی کا اہم مرکز سابق فوجی اہلکاروں کے ریکارڈوں کی تجدید نو کرنا تھا ۔ اس ریلی میں سابق فوجیوں کی بہبود سے متعلق متعدد نئی اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں جانکاری دینے کی غرض سے فوج اور شہری انتظامیہ کی مختلف ویلفیئر ایجنسیوں اور اداروں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے۔اس موقع پر ایم ایچ کرکی کے ڈاکٹروں اور مقامی پبلک ہیلتھ سینٹر کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی اہتمام کیا گیا ۔
یہ ریلی بہادر فوجیوں اور ویر نارس کو آئے دن پیش آنے والے مشکلات کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ بہادر فوجیوں اور ویر نارس کومتعلقہ حکام کے سامنے براہ راست اپنے مسائل کا اظہار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔