12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوج کے آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جموں و کشمیر کی لڑکیوں کا دہلی اور بینگلورو کا دورہ

Girls from Jammu & Kashmir visit Delhi and Bengaluru as Part of Army’s out reach programme
Urdu News

نئی دہلی،  ہندوستانی فوج کے آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر کے سری نگر ضلع کی اری تحصیل کے دور دراز کے گاؤں جِنگل سے تعلق رکھنے والی 16 لڑکیوں کے لئے 2 سے 11 مئی 2017 تک  ایک ٹور کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس ٹور کا مقصد پورے ملک کے اندر قومی یکجہتی کی روح کو پروان چڑھانا ہے۔قومی یکجہتی ٹورس  اسکولی بچوں، نوجوانوں اور جموں و کشمیر نیز شمال مشرقی ریاستوں کی مقامی آبادی کے لئے تعلیمی اور ترغیباتی ٹور ہیں جس کا مقصد ایسے افراد کو ملک کی مالا مال ثقافتی وراثت، متعدد ترقیاتی اور صنعتی اقدامات سے واقف کرانا ہے جو انہیں مختلف قسم کے کیرئرسے متعلق متبادل کی سمجھ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مشہور شخصیات کے ساتھ تبادلہ خیال کا ایک موقع فراہم کرتے ہیں۔

ٹور کے دوران بچوں نے بینگلورو اور دہلی میں متعدد ثقافتی اور تاریخی جگہوں کا دورہ کیا۔ اس ٹور کے شرکا نے 9 مئی 2017 کو جنرل بپن راوت کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جنہوں نے بچوں کے ساتھ ان شعبوں سے متعلق اپنے تجربات مشترک کئے اور انہیں سخت محنت کرنے اور  قوم کی تعمیر کے عمل میں سرگرم تعاون دینے کی رغبت دلائی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More