19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوج کے آگے بڑھنے کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر منی پور کے طلبا کا دہلی کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی، پورے ملک میں قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے کی غرض سے ہندوستانی فوج کے آگے بڑھنے کے پروگرام کے ایک حصے  کے طور پر 11 لڑکوں ،9 لڑکیوں  اور دو ٹیچروں پر مشتمل  ایک ٹیم کے 19 فروری سے یکم مارچ 2018 تک کے ایک ٹوئر کا پروگرام بنایا گیا ہے۔یہ ٹیم منی پور کے چنڈیل علاقے کے  ساجک تمپک سے تعلق رکھتی ہے۔

ٹوئر کا آغاز چنڈیل ، منی پور میں ساجک تمپک سے 16 فروری 2018 کو جھنڈی دکھا کر کیا گیا۔

اب تک کے اپنے ٹوئر کے دوران اس میں شرکت کرنے والے طلباء دہلی اور آگرہ میں مختلف ثقافتی اور تاریخی مقامات کا دورہ کر چکے ہیں۔ ٹیم کے ارکان میں 21 فروری 2018 کو جنرل بپن راوت سے بات چیت کی۔جنرل راوت نے طلبا کو اپنے تجربات بتائے اور انہیں یہ ترغیب دی کہ وہ سخت محنت کریں اور قومی تعمیر کے عمل میں سرگرمی کے سات حصہ لیں ۔انہوں نے طلبا پر یہ زور بھی دیا کہ وہ ہندوستانی مسلح افواج میں شامل ہو جائیں اور قوم کے کاز کے لئے خدمت کریں۔

قومی یکجہتی کے یہ ٹوئرس تعلیمی اور ترغیبی نوعیت کے ہیں۔یہ ٹوئر شمال مشرقی ریاستوں اور جموں  و کشمیر کے نوجوانوں کے لئے ہوتے ہیں۔جس کا مقصد انہیں ملک کے قیمتی ورثے سے آگاہ کرنا اور ان مختلف ترقیاتی اور صنعتی سرگرمیوں سے واقف کرانا ہے ، جو اس وقت جاری ہے۔ اس اقدام سے انہیں اپنے کریئر کے بارے میں فیصلہ کرنے می آسانی ہوگی اور ملک کی سرکردہ شخصیتوں سے  رابطہ قائم کرنے کا موقع ملے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More