16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروَنے نے ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دلّی:بری فوج کے سربراہ  ( سی او اے ایس ) جنرل مکند  نروَنے نے  5 سے 6 اپریل ، 2021 ء کو    ویلنگٹن ( ٹی این  ) کے ڈی ایس  ایس سی کا دورہ کیا ۔   سی او اے ایس نے  ویلنگٹن کے  ڈیفنس  سروسز اسٹاف کالج ( ڈی ایس ایس سی ) کے  76 ویں  اسٹاف کورس میں شرکت  کرنے والے فیکلٹی اور  افسران   کو   ‘‘ مغربی اور شمالی   سرحدوں  پر پیش رفت  اور  بھارتی  فوج  کے مستقبل کے نقشۂ راہ پر  ، اِس کے اثرات ’’ کے موضوع پر ایک لیکچر دیا ۔ انہوں نے ، اِس بات پر زور دیا کہ ملک     اپنی سرحدوں پر نئے چیلنجوں کا سامنا کر رہا ہے اور  انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ  تمام   پیش رفت سے  آگاہ رہیں ۔

          ڈی ایس ایس سی کے کمانڈنٹ  لیفٹننٹ جنرل   ایم جے ایس  کہلون نے  سی او اے ایس  کو ، وہاں جاری تربیتی  سرگرمیوں اور   تینوں افواج کے درمیان  مشترکہ کارروائی سے متعلق  پیشہ ورانہ فوجی تربیت   پر خصوصی  طور سے                      شروع کئے گئے نئے اقدامات  سے مطلع کیا ۔  سی او اے ایس کو پیشہ ورانہ  فوجی تعلیم   سے متعلق  ڈی ایس ایس سی کو  شاندار  کار کردگی  کا مرکز   بنانے کی خاطر   تربیت  کے نصاب  اور بنیادی ڈھانچے کے فروغ   میں کی گئی تبدیلیوں سے مطلع کیا ۔ انہوں نے  کووڈ – 19 وباء کی مشکلات کے باوجود  اعلیٰ سطحی تربیت  بر قرار رکھنے کے لئے کالج کو مبارکباد دی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More