17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فولاد کی وزارت نے گھریلو صنعت پر زور دیا ہے کہ وہ اندرون ملک تیار کئے گئے فولاد کا استعمال کریں

Urdu News

نئی دہلی، فولاد استعمال کرنے والوں  اور فولاد تیار کرنے والوں ، خاص طور پر آٹوموٹیو   سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد کی پیر کو  نئی دہلی میں ایک میٹنگ  ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت  فولاد کے محکمے کے سکریٹری نے کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت   کی توقع یہ ہے کہ   مربوط فولاد تیار کرنے والوں کی  جدید کاری  اور توسیع کے پیش نظر  اضافہ شدہ خوبیوں والے   فولاد کی گھریلو پیداوار میں اضافہ ہوگا۔   انہوں نے کہا کہ ملک میں    بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے وسیع سیکٹر میں    مواقع فراہم ہونے   اور  غیر ملکی  فولاد تیار کرنے والوں کی طرف سے   سرمایہ کاری کے   امکانات کے پیش نظر ایسا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ   ایم ایس ایم ایز کے لئے   مواقع کی فراہمی    کے سبب  فولاد استعمال  کرنے والوں اور فولاد پیدا کرنے والوں کو مال تیار کرنے کی اپنی سرگرمیوں کے لئے  قابل قدر وسائل فراہم ہوں گے۔   فولاد کے محکمہ کے  سکریٹری نے کہا کہ   فولاد  استعمال کرنے والوں  او رپیدا کرنے والوں کے درمیان تال میل  بہتر بنائے گئے  ۔ گھریلو فولاد  کی ترقی  کے لئے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔

فولاد کے محکمہ کے سکریٹری نے   ایک فورم کے قیام پر زور دیا جس میں   فولاد تیار کرنے والوں اور اسے استعمال کرنے والوں کے نمائندے  شامل ہوں تاکہ نئی مصنوعات کی ترقی کی   مستقبل کی ضرورتوں اور گھریلو امکانات پر توجہ دی جاسکے اور موجودہ  مصنوعات کے  سلسلہ میں جو  مسائل درپیش ہیں ، انہیں حل کیا جاسکے۔  انہوں نے کہا کہ  اس طرح کی میٹنگ   باقاعدہ بنیاد پر ہونی چاہئے۔ فولاد کے محکمے کے سکریٹری نے مزید کہا کہ  اسٹیل ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی مشن آف انڈیا  (ایس آر ٹی ایم آئی) ٹکنالوجی کو  بہتر بنانے میں  مدد دے سکتا ہے۔  فولاد کی وزارت   اعلی معیار کے  فولاد کی پیداوار سے متعلق   معاملات میں   پالیسی کے تعلق سے تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے  اور ان تجاویز کو  بیورو آف  انڈین  اسٹنڈرڈس (بی آئی ایس) کے ساتھ اٹھایا جاسکتا ہے۔

معیاری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو  پورا کرنے کے لئے   حکومت ہند نے  اس سے پہلے  کوالٹی کنٹرول آڈرس  (کیو سی او) کے ذریعہ  53 مصنوعات کی نشاندہی کی تھی۔   اس کا مقصد یہ تھا کہ معیار کو  برقرار رکھنے کو  یقینی بنایا جاسکے۔  ان مصنوعات   کو  اندرن ملک تیار کرنے والوں کے لئے  ضرور ی ہے کہ وہ    بی آئی ایس   کا سرٹی فکیشن حاصل کرے۔  کیو سی اوز  کا مقصد  اندرون ملک  صلاحیت سازی میں  مدد کرنا ہے اور یہ کام   ایم ایس ایم ایز سمیت  تمام   فولاد سازوں کو  مواقع فراہم کرکے   کیا جاسکتا ہے۔ غیر ملکی سپلائروں کے لئے   جو  اس طرح کی مصنوعات ہندستان  کو برآمد کرنا چاہتے ہیں   ، اس کے لئے   بی آئی ایس   کا رجسٹریشن حاصل کرنا ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More