20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فکّی انڈیا اسپورٹس ایوارڈ 2019 ،ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ کو بہترین کمپنی فروغ دینے والے کھیلوں ( سرکاری شعبے ) کے زمرے میں دیا گیا

Urdu News

نئی  دہلی: سا ل کے دوران بہترین نتائج دینے والے  کھیلوں کے افراد اور مختلف حصہ داروں کی خدمات  اور تعاون  کا اعتراف کرنے کی فکی  کے ذریعہ  ایک کوشش  کے تحت  ، فکی انڈیا اسپورٹس ایوارڈ  2019     ،  11دسمبر 2019  کو نئی دلی میں  بہترین  کمپنی فرٰوغ دینے والے کھیلوں  (سرکاری شعبہ ) کے زمرے میں ریلوے اسپورٹس پروموشن  بورڈ کو دیا گیا ہے ۔ فکی انڈیا اسپورٹس  ایوارڈ  2019  پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے سبکدوش  چیف جسٹس  مکل  مدگل  کی سربراہی میں  جیوری نے   دیا   ہے ۔ اس تقریب میں    کھیلوں کے وزیر ، حکومت اوڈیشہ  جناب تشار کانتی بہیرہ  اور  حکومت  اور صنعت کےسینئیر  نمائندوں  نے شرکت  کی  ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001ZBMM.jpg

ریلوے  اسپورٹس  پروموشن بورڈ کو    کھیلوں  کے ساتھی  کھلاڑیوں  کے لئے تنظیم کے اندر کھیلوں  کے ماحولیاتی نظام کی فراہمی کے شعبے میں بے پناہ تعاون  اور ملک    کو توصیف دلانے  کے لئے یہ اعزاز   دیا گیا ہے ۔

 کسی  بھی کھیل ادارے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ  کھیلوں کے بنیادی  ڈھانچے کی ترقی کے لئے دوستانہ پالیسی لائے اور کھلاڑیوں کی ضروریات کو پورا کرنے  کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے  تاکہ  بین الاقوامی سطح  پر مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکیں  اور کھیلوں  میں زیادہ سے زیادہ کامیابی اورکارکردگی حاصل کرسکیں ۔  ہندوستانی ریلوے  ٹریفک ٹرانسپورٹیشن   کے  معاملے میں    قوم کی خدمت  کے علاوہ  انڈین اسپورٹس  کے میدان میں  بھی  ایک سماجی پہل کے  طور پر اپنی خدمات  پیش کررہی ہے ۔

28  قومی  کھیل فیڈریشن   اور ریلوے کی بین الاقوامی   کھیل  یونین کے ممبر  کی وابستگی کے ساتھ  ریلوے اسپورٹس  پروموشن  بورڈ  اپنی  33  زونل  ریلوے  اور دیگر وابستہ  یونٹوں  کی مددسے کام کرتا ہے ۔  ہندوستانی ریلوے کے کھلاڑیوں  نے  ایشیائی  کھیلوں   ، دولت مشترکہ  کھیلوں  اور اولمپک کھیلوں  سمیت  متعدد  بین الاقوامی کھیلوں  کے مقابلے میں  ہندوستان کے ذریعہ   جیتے گئے تمغوں  میں   اپنی زبردست شراکتداری نبھائی ہے ،صرف یہی  نہیں  ، ہندوستانی  ریلوے کی ورلڈ  ریلوے اسپورٹس  پر بھی  مضبوط  گرفت  ہے اور اس کے اتھیلیٹوں  نے متعدد ورلڈ ریلوے چیمپئن شپ  جیتی ہے ۔

ہندوستانی  ریلوے  نے  نہ صرف متعدد قومی  اور بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں  حصہ لیا ہے بلکہ مختلف قومی اور بین الاقوامی چیمپئن شپ   کی میزبانی کے ذریعہ کھیلوں کی حوصلہ افزائی  کرنے میں  بھی  حصہ لیا ہے ۔ ان میں سے تازہ ترین ورلڈ ریلویز  سائیکلنگ  چیمپئن شپ  ، نیشنل ویٹ  لفٹنگ   چیمپئن شپ  اور حال ہی میں اختتام پذیر  نیشنل  سائیکلنگ چیمپئن شپ  شامل ہیں ۔ اپنی روایت کو  جاری رکھتے ہوئے ریلوے  اسپورٹس  پروموشن بورڈ  رواں  ماہ   کے دوران    نئی دلی میں  خواتین کے لئے  نیشنل  ہینڈ وال چیمپئن  شپ کی  میز  بانی کرے گا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0025BEV.jpg

ریلوے اسپورٹس  پروموشن بورڈ   اپنے  پیشہ ور اور فعال  8000 اتھیلیٹوں کو نہ صرف تمام سہولیات اور کوچنگ مہیا  کرارہا  ہے بلکہ اس نے اسکول کے بچوں  کے  لئے  کھیلوں  کے شعبے کی طرف راغب ہونے اور انہیں  ذہنی اور جسمانی تندرستی میں  مددفراہم کرنے کے لئے سمر کوچنگ  کیمپ کا آغاز  بھی  کیا ہے ۔آر ایس پی بی  نے  ملک گیر سطح  پر اسپورٹس  اکیڈمیوں کو  متعارف کرایا ہے اور وہ  کھیلوں  کا مناسب  بنیادی ڈھانچہ اور معاون عملہ   فراہم کررہا ہے ۔اس وقت ہندوستانی ریلوے  کھیلوں میں تیر اندازی  ،  ہاکی ،ریسلنگ    اور ایتھیلٹکس  کے کھیلوں  میں  اکیڈمی  چلارہا ہے ۔صرف یہی  نہیں آر ایس  پی بی  اپنے  ان سینئیر  کھلاڑیوں  کو این آر ایس کوچنگ کی ٹریننگ فراہم کررہا  ہے ، جو  اپنی  کھیل کی زندگی کو مکمل کرنے   کے  قریب  ہیں ۔  فی  الحال  ہندوستانی ریلوے کے مختلف زونوں  میں   230   اہل  کوچ   ہیں ۔

 ہندوستانی ریلوے  نے  کھیلوں  کی  پرانی  پالیسیوں  میں اصلاحات کی ہیں اور وقتاََ فوقتاََ   بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لئے اسے متحرک  بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ہندوستانی ریلوے نے  اپنی  کھیلوں  کی  بھرتی سے  متعلق  پالیسی کو آزاد  بنایا ہے ، جس  نے  آؤٹ  آفٹرن پروموشن   ،  کیش ایوارڈز اور ہونہار کھلاڑیوں  ، کوچوں  اور معاون عملے   کے  لئے  دیگر مراعات  بھی شامل ہیں۔

          آج  ہندوستانی ریلوے کے پاس کئی قومی اور بین الاقوامی  چیمپئن ہیں ، جن میں  شری کرشن  لال ، سردار ہرویندرسنگھ ، راجیندر سنگھ ، نانی کنٹریکٹر ، لالہ امرناتھ  ، ڈیانا ایڈولجی  ، پی ٹی اوشا ، بہادر پرساد ،شکتی سنگھ  اور جدید کھیلوں کی شخصیتیں   ، جن میں سشیل کمار ،ساکشی ملک ، بجرنگ پونیا سمیت کئی اور کھلاڑی شامل ہیں ۔  ہندوستانی ریلوےکے  کھلاڑی  کھیلوں کے شعبے میں  ملک کے لئے  توصیف لانے میں  پیش پیش رہے ہیں۔ حال ہی میں  محترمہ  بمبالا دیوی   لیشرم   ، تیر انداز    اور جناب بجرنگ پونیا  ،   پہلوان  کو پدم شری سے نوازا گیا ہے ۔ جناب بجرنگ پونیا کو  راجیو  گاندھی  کھیل  رتن ایوارڈ    سے بھی نوازا گیا ہے ۔ شری  ایس  بھاسکرن     ،  سونیا لاتھر  ،  پونو یادو  اور چنگل سانا سنگھ کنگو جام کو ارجن  ایوارڈ سے نوازا گیا ہے  اور شری  نتن کیرٹن کو  سال 2019  کے لئے  دھیان چند ایوارڈ دیا گیا ہے ۔

          ہندوستانی ریلوے کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ریلوے اسپورٹس  پروموشن بورڈ  23  پدم شری ، 166  ارجن ایوارڈ  یافتگان   ،  11 دھیان چند  ،9   ڈرون  آچاریہ اور  6راجیو گاندھی  کھیل رتن ایوارڈ یافتگا ن سے بھرپور ہے  ،  جو ہندوستان میں کسی بھی  کھیل ادارے کے لئے ایک غیر معمولی کارنامہ ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More