عوام الناس میں پھیلی غلط فہمیوں کی ازالے کی غرض سے مطلع کیا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ نے 28 مارچ 2020 کو کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے پس منظر میں بھارت میں عاید سفری پابندیوں کے پیش نظر فی الحال یہاں مقیم غیرملکی باشندگان کو 30 اپریل2020 تک ویزا خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
(https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1613895)
ایسے غیرملکی حضرات کے لیے، جو بھارت کے مختلف حصوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے نتیجے میں قیام پذیر ہونے کے لیے مجبور ہیں، اور جنہیں ریگولر ویزا، ای-ویزا یا معینہ مدت تک قیام کا اجازت نامہ حاصل تھا اور بھارتی حکام نے ان پر سفری پابندیاں عاید کردی تھی اور جن غیرملکی حضرات کے ویزا کی مدت ختم ہوچکی ہے، یا یکم فروری 2020 (نصف شب تک) سے لے کر 30 اپریل 2020 (نصف شب تک) ختم ہوجائے گی، انہیں غیرملکی شخص کی جانب سے آن لائن درخواست موصول ہونے پر جی آر اے ٹی آئی ایس یا مفت بنیاد پر 30 اپریل 2020 تک توسیع دی جائے گی۔