19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قانون، انصاف اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت نے کمپنیوں سے کہا کہ وہ حکومت ہند کی ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم میں حصہ لیں

Urdu News

نئی دہلی،  قانون، انصاف اور کارپوریٹ امور  کےمرکزی  وزیر مملکت جناب پی پی چودھری نے کمپنیوں سے کہا کہ وہ حکومت ہند کی ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم میں پوری طرح حصہ لیں۔ یہ مہم آج سے شروع ہو رہی ہے اور 2 اکتوبر 2017 تک جاری رہے گی۔

جناب پی پی چودھری نے کہا کہ کمپنی قانون 2013 کے تحت  کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے ضابطوں کے نفاذ کے وقت سے ہی کمپنیوں نے ملک میں منصفانہ ترقی کا مقصد حاصل کرنے کیلئے متعدد شاندار اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کارپوریٹ / کمپنیاں اپنی سی ایس آر کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم)میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

جناب پی پی چودھری نے کہا کہ حکومت نے 15 اگست 2014 کو وزیر اعظم کی اپیل کے جواب میں کارپوریٹ شعبے سے سی ایس آر فنڈ اور اشخاص اور عوام دوست لوگوں اور اداروں سے چندا حاصل کرنے کیلئے سوچھ بھارت کوش (ایس بی کے) قائم کیا ہے۔

مختلف فعال کمپنیوں کے سربراہان کو ایک خط لکھ کر  وزیر مملکت جناب پی پی چودھری  نے کہا کہ وہ ایس بی ایم میں درج ذیل طریقوں سے تعاون کر سکتے ہیں:

  • ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم کے دوران سوچھ بھارت مشن کے لئے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کا تقریباََ 7 فیصد چندہ کے طور پر  دیں،
  • اپنے ملازمین کو یہ ہدایت کریں کہ وہ اپنے کارپوریٹ احاطے سے باہر جائیں اور شناخت کئے گئے علاقوں میں صفائی مہم چلائیں اور
  • گرام پنچایتوں کیلئے سوچھتا کے پیغامات والے بل بورڈ اسپانسر کریں۔

جناب پی پی چودھری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کوششوں سے  ایس بی ایم  کیلئے کمپنیوں کی مستقل مدد حاصل ہوگی جو کہ بابائے قوم کے خوابوں کے مطابق ایک صاف ستھرا ہندوستان تیار کرنے میں اہم رول ادا کرے گی۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا ( آئی سی اے آئی)، انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا ( آئی سی ایس ائی) اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ ورکس اکاؤنٹینٹس آف انڈیا کے سربراہان کو ایسے ہی ایک خط میں کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب پی پی چودھری نے لکھا کہ وہ ‘سوچھتا ہی سیوا ’ مہم میں تعاون کریں اور اس مہم میں حصہ لیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More