9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قبائلی امور کے وزیر مملکت سدرشن بھگت نے گرام سوراج ابھیان کے حصے کے طورپر لوہردگا میں سووچھ بھارت پرو میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی؍ گرام سوراج ابھیان کے حصے کے طورپر کل ملک بھر میں سووچھ بھارت پرو کا اہتمام کیا گیا۔ قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب سدرشن بھگت نے جھارکھنڈ میں لوہردگا میں سووچھ بھارت پرو  تقریبات میں شرکت کی۔

جناب سدرشن نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی تعریف کی اور کہا کہ یہ وزیر اعظم کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج سووچھ بھارت ابھیان نے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے مشن کو دی جارہی اہمیت پر زور دیا۔سووچھتا پکھواڑا اور سووچھتا ایکشن پلان جیسے بہت سے اقدامات کے ذریعے حکومت ملک بھر کے لوگوں کواس تحریک  سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

جناب بھگت نے کہا کہ 2 اکتوبر 2014 کو شروع ہوئے سووچھتا مہم کو مرکزی حکومت نے ملک بھر میں لاگو کیا ہے۔اس میں ریاستوں، غیر سرکاری تنظیموں(این جی اوز) ، پی ایس یو، کارپوریٹ ہاؤسز کی مدد بھی شامل ہے۔اس کی وجہ سے 1 لاکھ 95 ہزار گاؤں اور 137 اضلاع کھلے میں رفع حاجت سے پاک بن گئے ہیں۔ سووچھتا پرو تقریبات کا اہتمام لوہردگا میں مقامی، دیہی  لوگوں اور پنچایتوں کے نمائندوں  نے کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More