19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قدرتی آفات کے انتظام میں بمسٹیک ممالک کے درمیان تعاون و اشتراک

Urdu News

نئی دہلی، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب کرن ریجی جو نے آج راجیہ سبھا میں محترمہ امبیکا سونی اور ٹی سبّارامی ریڈی  کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے 10؍ اکتوبر سے 13 ؍ اکتوبر 2017 کے دوران، ملک کی قومی راجدھانی دہلی میں پہلی ’’بمسٹیک اینول ڈزاسٹر مینجمینٹ ایکسر سائز‘‘ کی میزبانی کی۔ بمسٹیک –ڈی ایم ایکس 2017 کی توجہ کا اہم مرکز ، بین حکومتی تال میل کی کوششوں کو مستحکم کرنا، توافق پیدا کرنا اور رکن ممالک کےدرمیان قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے اور ان سے لڑنے کے لئے ادارہ جاتی کوششیں کرنا اور علاقائی اتحاد شامل ہیں۔ ارضیاتی سائنسز کی مرکزی وزارت کی ایک (ایم او ای ایس) نوڈل ایجنسی ہے، بمسٹیک ممالک کو قدرتی آفات سے لڑنے اور ان کے انتظام کے لئے پیشن گوئی سے متعلق تربیت فراہم کرنے کی نوڈل ایجنسی ہے ۔ ہندوستانی محکمٔہ موسمیات(آئی ایم ڈی)، عالمی موسمیاتی تنظیم (ڈبلیو ایم او ) کے ڈبلو ایم اور ؍ ای ایس سی اے پی پینل پر بمسٹیک ممالک کے لئے علاقائی خصوصی میٹرولوجیکل مرکز کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ ان بمسٹیک ممالک میں بنگلہ دیش، میانمار، تھائی لینڈ، سری لنکا اور مالدیپ شامل ہیں۔ یہ محکمہ ، ان ممالک کو منطقہ حارّہ خطے کے  طوفانوں کے بارے میں مذکورہ ممالک کو پیشن گوئی اور احکامات فراہم کرتا ہے۔ اس کےعلاوہ آئی ایم ڈی، ڈبلیو ایم  او کے سروس فورکاسٹنگ ڈیمونسٹریشن پروجیکٹ(ایس ڈبلیو ایف ڈی پی ) خلیج بنگال کے تحت علاقائی مرکز کا کام کرتا ہے اور بنگلہ دیش، میانمار، تھائی لینڈ، سری لنکا، مالدیپ، بھوٹان ، نیپال ، پاکستان اور افغانستان کو شدید بارش، تیز ہواؤں ، طوفان اور سمندری لہروں سے متعلق احکامات اور معلومات فراہم  کرتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More