28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قدرتی گیس کے شعبے میں ابھرتے ہوئے مواقعے سے متعلق قومی کانفرنس نئی دہلی میں منعقد

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے تمام شراکتداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستان کو گیس پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے سلسلے میں  مثبت تعاون کریں۔ آج یہاں قدرتی گیس کے شعبے میں ابھرتے مواقع سے متعلق قومی کانکلیو( کانفرنس) کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی توانائی کے شعبے میں گیس کا موجودہ حصہ 6.2 فیصد ہے اور  اس نشانے کو 2030 تک بڑھا کر  15 فیصد تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں توانائی کی  ایوریج 24 فیصد ہے۔ جبکہ ملک کے اندر گجرات کی  گیس پر مبنی توانائی کی حصہ داری 26 فیصد ہے۔

قدرتی گیس کو اگلی جنریشن( نسل)  کا فوسل ایندھن قرار دیتے ہوئے جو نسبتاً سستا اور کم آلودہ ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ حکومت نے گیس پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گیس کی گھریلو پیداوار رواں مالی سال میں بڑھ کر 34.55 ارب کیوب میٹر ہوجانے کی امید ہے۔ گیس پروڈیوسرس ( پیداکرنے والے) کو قیمت اور ایل این جی مارکٹینگ کی آزادی دی گئی ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ ایل  این جی ٹرمنل کی صلاحیت میں اضافہ کیاجارہا ہے اور قدرتی گیس گرڈ تیار کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے   کہ حکومت ہند مشرق اور شمال مشرقی ہندوستان میں پائپ لائن بچھانے کے لئے10.500 کروڑ روپے مالیت کی نمو پذیری گیس فنڈنگ فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس پائپ  لائن نیٹ ورک کھچ  سے کوہ ہیما تک اور کشمیر سے کوچی تک کے لئے تیار ہوگا۔  جناب پردھان نے کہا کہ اس طرح کے پروجیکٹوں میں 4 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاری کئے جانے کاامکان ہے جو ایک چیلنج بھی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایک موقع بھی ہے۔ انہوں نے کہا درآمد کے وسائل  تبدیل ہوگئے ہیں اور حکومت ساز گار شرطوں پر مزید گیس حاصل کرنے کے لئے گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہیں۔ جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ ( سی بی جی ) ایک زبردست پہل ہے۔ جو کچرے سے دولت پیدا کرنے ، روزگار فراہم کرنے، ماحول کاتحفظ کرنے کی صلاحیت  رکھتی ہے اور معیشت کو بھی  تقویت دیتی ہے۔

 ریاستوں پر گیس کے بنیادی ڈھانچوں کی سرگرمیوں اور پروجیکٹوں سے مکمل تعاون اور حمایت  کرنے کے لئے  زور دیتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ پیٹرولیم اور قدرتی کی وزارت نے شہر میں گیس میں تقسیم (سی جی ڈی) کی ایک مسودہ پالیسی تیار کی ہے جو ریاستوں کی طرف سے اپنائی جاسکتی ہے تاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کو آسان بنایا جاسکے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002ZMF9.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ  پی این جی آر بی، سی جی ڈی کے لئے نیلامی کا 11 راؤنڈ جلد پورا کرے گی اور ریاستیں جغرافیائی علاقوں کی شناخت میں تجاویز دے سکتی ہیں۔ انہوں نے ریاستوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے ووکیشنل تربیتی انسٹی ٹیوٹ میں ہائیڈرو کاربن  سیکٹر کونسل کی طرف سے تیار کئے گئے کوالیفیکشن پیکس اپنائے۔ انہوں نے ریاستوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ریاستی ٹرانسپورٹیشن اور کانکنی کے سیکٹر میں سی این جی کے استعمال میں سرگرمی سے فروغ دیں۔

جناب پردھان نے سی جی ڈی  راؤنڈ س حاصل کرنے والی تمام کمپنیوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے کام میں تاخیر نہ کریں اور فوراً کارروائی شروع کردیں۔ انہوں نے  پی این جی آر بی سے بھی کہا کہ سختی سے پیش رفت کی نگرانی کریں۔

جناب پردھان نے اعلان کیا کہ  فیڈریشن آف انڈین پیٹرولیم انڈسٹری( ایف آئی پی آئی) کا ایک ہیلپ ڈیکس ہوگا۔ یہ ہیلپ ڈیکس تمام فریقوں کے ساتھ مستقبل کی کسی بھی بات چیت کرانے  کے لئے ہوگا۔ انہوں نے تمام فریقوں کو مکمل تعاون کایقین دلایا جو گیس پر مبنی سپلائی چین کا  حصہ ہیں۔

 آج کی میٹنگ میں گجرات ، آسام، اڑیسہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، بہار، منی پور، چھتیس گڑھ، پنجاب اور گوا کے ریاستی وزراء نے شرکت کی۔ انہوں نے ملک میں گیس نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویز بھی پیش کی۔ اس کے علاوہ گیس کی تقسیم کی سپلائی چین کے مختلف پہلوؤں میں شامل پرائیویٹ  اور سرکاری سیکٹر کے مختلف شراکتداروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیر موصوف نے اس موقع پر ایک نمائش کابھی افتتاح کیا جس میں گیس کے شعبے میں مختلف سرگرمیوں اور ترقی کو اجاگر کیاگیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More