11.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قراقرم درّے کے لیے پہلی موٹرسائیکل مہم کو ہر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، جنرل آفیسر کمانڈنگ 3 انفینٹری ڈویژن میجر جنرل سنجے رائے ایس ایم ، وی ایس ایم نے کارو ملٹری اسٹیشن سے ہمالین ہائٹس مہم کو آج ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ہمالین ہائٹس کی اس مہم میں 11 موٹرسائیکل سوار 14 دن سفر کرکے لیہ سے قراقرم درّے تک ایک ہزار کلو میٹر کا سفر کریں گے اور اس مہم کے ریکارڈ بکس میں اندراج کے اہل ہوجانے کا امکان ہے۔ سڑک کے اس راستے کو شروع میں افغان تجارتی راستے کے طورپر استعمال کیا جاتا تھا اور دنیا کے کسی بھی موٹرسائیکل سوار نے کبھی اس پر سفرنہیں کیا۔ اس مہم کی قیادت ہندوستانی فوج  کر رہی ہے ۔ٹیم میں آرمی سروس کور، رائل این فیلڈ اور ہمالیہ موٹر اسپورٹس کے موٹرسائیکل سوار شامل ہیں۔

یہ ٹیم قراقرم درّے تک کی موٹرسائیکل مہم کو پورا کرنے کے لیے  اس دشوار گزار خطے میں اور خطے کے سخت ترین موسم میں  ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے تیارہے۔کرگل وجے دِوس کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر بہادر فوجی عملے، جس میں خواتین بھی شامل ہیں، کے ذریعے  ایسی مشکل مہموں کو شروع کیا جانااس جذبے کو زندہ کرنے کا کام کرتا ہے کہ ہندوستانی فوج استقلال، حوصلے اور ایڈونچر کا دوسرا نام ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More