نئی دہلی: گردابی طوفان کے اوپر قریب سے نظر رکھی جارہی ہے۔ قومی آفات ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) صدر دفتر ، تمل ناڈو اور آندھراپردیش میں واقع بٹالینوں کے کمانڈینٹ متعلقہ ریاستی افسران کے ساتھ تال میل اور رابطے میں ہیں۔ ہندستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) پیشن گوئی اور ریاست اتھارٹی کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے ، 22 ٹیموں(تمل ناڈومیں 12 ٹیموں، پڈوچیری میں تین ٹیموں اور آندھراپردیش میں سات ٹیموں) ممکنہ متاثر علاقوں میں پہلے سے تعینات کردیا گیا ہے۔ اضافی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ٹیموں کو گنٹور (اے پی) تریشور (کیرل) اور منڈلی (اڈیشہ ) میں ریزرو رکھا گیاہے۔
گردابی طوفان ’نیوار‘پڈوچیری کے مشرقی جنوبی مشرق میں 380 کلو اور چنئی میں 430 کلو میٹر جنوب مشرق میں مرکوز ہے۔ اس کے اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران خطرناک گردابی طوفان میں مزید تیز تر ہونے کا امکان ہے۔ گردابی طوفان نیمار 25-15 نومبر 2020 کی دیر شام پڈوچیری کے گردنواح میں کرائل ماملم پورم کے درمیان تمل اور پڈوچیری کے ساحلو ں کو پار کرنے کا امکان ہے، جو کہ 120-110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 100-110 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز گردابی طوفان کی شکل میں ہوگا۔
تمام ٹیموں کے پاس لینڈ فال کے بعد بحال کے لئے قابل اعتما د وائر لیس اور سٹیلائٹ مواصلات، پریکٹر /پول کٹر ہیں۔ موجودہ کووڈ-19 کے تناظر کے مدنظر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں مناسب پی پی ای کٹس سے لیس ہیں۔
این ڈی آر ایف ضلع اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل اور رابطہ میں کام کررہا ہے، طوفان کے بارے میں اطلاع کے لئے تمام شہریوں کے لئے بیداری پروگرام چلا یاجارہا ہے کہ کیا کرنا ہے۔کیا نہیں کرنا اورکووڈ-19 اور اسے روکنے کے اقدام کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں۔ تمام تعینات دستے طوفان سے متاثر ہونے والے لوگوں کو نکالنے میں مقامی انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔ این ڈی آر ایف معاشرے کے درمیان حفاظت کے جذبہ پھیلا رہا ہے کہ این ڈی آر ایف ٹیمیں آپ کی خدمت میں دستیاب ہیں اور جب کہ صورتحال معمول پر نہیں آجاتی تب تک علاقے میں موجودہ رہے گی تاکہ عوام گھبرائے نہیں۔