9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی آیوش مرض و معیاری اصطلاحات پورٹل میں اطلاعات کی دستاویز کاری سے متعلق دو روزہ تربیتی پروگرام

Urdu News

نئی دہلی، آیوش کی وزارت کے تحت کام کرنے والی آیورویدکعلوم میں تحقیق سے متعلق مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس ) کے زیر اہتمام قومی آیوش مرض و معیاری اصطلاحات پورٹل میں اطلاعات کی دستاویز کاری سے متعلق دو روزہ تربیتی پروگرام کا  آج  آغاز ہوا آیوش کی وزارت کے سکریٹری جناب ویدیہ راجیش  کوٹیچا نے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا اور حاضرین سے خطاب کیا جن میں ملک بھر سے نامزد 74 آیوش پیشہ ور بھی شامل  تھے ۔

آیوش کے سکریٹری نے اپنی تقریر کے دوران پائیدار طریقے پر ملک کے  سبھی صحت اداروں میں مرض سے متعلق اعداد و شماکی دستاویز کاری کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے  سینٹر آف ایکسیلینس ، ایکسٹرا  مورل ریسرچ اور پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیو ٹس وغیرہ جیسی متعدد اسکیموں کے تحت آیوش کی وزارت کے ذریعہ امداد یافتہ آیوش کالجوں اور اداروں کے سلسلے میں اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ضابطہ ذاتی تقاضوں کی تکمیل کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس سے موثر انداز میں آیوش  امراض سے متعلق اعداد و شمار کی اجتماعی دستاویز کاری  کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں  نے یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ماسٹر ٹرینر جنہیں ٹریننگ دی جا رہی ہے ، وہ  مختلف ریاستوں میں سبھی متعلقین کے مابین موثر انداز میں صلاحیت سازی کے پیغام کو عام کریں ۔

قابل ذکر ہے کہ آیوش کی وزارت نے ملک بھر میں واقع آیوش نظامات کے متعدد اداروں میں زیر علاج مریضوں  کی تعداد سے متعلق  اعداد و شمار مرکزی سطح پر جمع کرنے  کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے جو سینٹرلائز پورٹل  تیار کیا گیا ہے اسے نیشنل آیوش موربیڈیٹی اینڈ ایسٹینڈرڈائزڈ ٹرمینولوجیز پورٹل (این کے ایم ایس ٹی پی ) کے طور پر جانا جاتا ہے ۔اس موقع پر  سینٹرل کونسل کی تحقیقی اشاعتوں کا اجراء بھی کیا گیا ۔

آیوش کی وزارت نے ملک بھر میں واقع آیوش نظامات کے متعدد اداروں میں زیر علاج مریضوں  کی تعداد سے متعلق  اعداد و شمار مرکزی سطح پر جمع کرنے  کی کوششوں کا آغاز کیا ہے۔ان نظامات میں  آیوروید ، یوگ اور نیچرو پیتھی ، یونانی ، سدھ اور ہومیو پیتھی شامل ہیں۔  اس سلسلے میں وزارت نے آیوروید ، سدھ اور یونانی ریسرچ کونسلوں کے اشتراک سے آیوروید ، یونانی اور سدھ طریقہ علاج کے لئے موربیڈیٹی کوڈس اور معیاری اصطلاحات تیار کی ہے ۔ ہو میو پیتھی اور یوگ و  نیچرو پیتھی نظامات کے لئے عالمی ادارۂ صحت  (ڈبلیو ایچ او ) کے ذریعے تیار کئے گئے انٹر نیشنل کلاسیفکیشن آف ڈیجیز (آئی سی ڈی -11؍10کوڈس ) کو اس مقصد کے لئے اپنایا گیا ہے ۔

اس پورٹل میں موربیڈیٹی اسٹیٹسٹکس ڈیٹا کلکشن  یعنی امراض سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے کے عمل میں انقلاب برپا کر دینے کی صلاحیت ہے  ۔ ملک کے  ہیلتھ کیئر ڈیلیوری سسٹم میں متعدد آیوش نظامات  کے  تعاون کو روشنی میں لا کر مستقبل کی پالیسی سازی سے متعلق فیصلے پر  اس کا گہرا اثر پڑ سکتا ہے ۔ اس پورٹل کی اہم خصوصیات میں انفرادی انسٹی ٹیوشن لاگنگ آئیڈیز  کے توسط سے   واضح رپورٹنگ، الیکٹرانک ڈیٹا سبمیشن کے لئے  موربیڈیٹی کوڈس اور سبھی آیوش نظامات سے متعلق معیاری اصطلاحات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں انفرادی اداروں کے لئے تفصیلی ڈیٹا کلکشن کے واسطے مربوط الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈس (ای ایچ آر ) بھی  شامل ہے  ۔

اس سلسلے میں  ریسرچ کونسلوں ، قومی اداروں اور اکیڈمک اداروں کے منتخب آیوش   پیشہ وروں کے لئے 6 اکتوبر 2017 کو پہلا ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس تربیتی پروگرام کا عنوان‘‘ نیشنل آیوش موربیڈیٹی اینڈ ایسٹینڈرڈائزڈ ٹرمینولوجیز پورٹل (این کے ایم ایس ٹی پی ) کے توسط سے مرکوز طریقے پر آیوش موربیڈیٹی  اسٹیٹسٹکس  کے آغاز کے لئے تربیتی ورکشاپ ’’ تھا۔

دو روزہ تربیتی پروگرام میں چار ٹریننگ سیشن ہونگے جن میں متعدد موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ان موضوعات میں میڈیکل کوڈنگ کا تعارف (آئی سی ڈی  10،11) بین الاقوامی معیاری میڈیکل اصطلاحات کا تعارف (ایس این او ایم ای ڈی –سی ٹی ، چائنیز میڈیسین  وغیرہ ) موربیڈیٹی  کوڈنگ سسٹمز اینڈ اپلی کیشنز ان آیوش ڈومین ، آیور وید –سدھ-یونانی معیاری اصطلاعات کا عمومی تعارف اور اے –ایس –یو نیشنل موربیڈیٹی کوڈس اور ٹریننگ سے متعلق سسٹم وائز ہینڈس  شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More