17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی اطلاعاتی مرکز (این آئی سی) ڈیجیٹل انڈیا کی راہ پر گامزن: روی شنکر پرساد

NIC will lead Digital India Ravi Shankar Prasad
Urdu News

نئی دہلی،19؍جنوری،نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے آج نئی دہلی کے انڈیا ہیبی ٹیٹ سینٹر میں گراس روٹ انفارمیٹکس پر قومی اجلاس-ویِوڈ (وی آئی وی آئی ڈی): ویوینگ اے ڈیجیٹل انڈیا کا آغاز کیا۔

اس تین روزہ اجلاس کا افتتاح الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور حکومت ہند کے قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کیا ۔ اس موقع پر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور قانون وانصاف کے وزیر مملکت جناب پی پی چودھری، اسی وزارت کی سکریٹری محترمہ ارونا سندر راجن، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر وجے کمار، این آئی سی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ نیتا ورما اور این آئی سی کی ہی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ رما ناگپا ل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی روی شنکر پرساد نے اپنے خطاب میں کہا کہ این آئی سی، ہندوستان کا ایک طرح کا تکنیکی پل ہے اور اس نے وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا مہم کی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے اور اب یہ ترقی کی اس راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرز (ڈی آئی او) سے کہا کہ وہ اختراعی رویہ برقرار رکھیں اور سرگرم رہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ بنیادی سطح پر امتیاز قائم کریں اور تبدیلی کا طریقہ کار اپنائیں۔ انہوں نے این آئی سی سے اپیل کی کہ کامن سروس سینٹرز ( سی ایس سی) سے رابطہ قائم کریں۔ جنہوں نے 1.96 کروڑ سے زیادہ دیہی باشندوں اور 6.15 لاکھ کاروباریوں کو ڈیجیٹل ادائیگی نظام پر کامیابی کے ساتھ تربیت فراہم کی ہے۔

جناب روی شنکر پرساد نے بھوپال میں حکومت کے منصوبے گورنمنٹ سکیورٹی آپریشن سینٹر اور کلاؤڈ کیلئے ایک ڈاٹا سینٹر کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

جناب روی شنکر پرساد نے اعلان کیا کہ حکومت این آئی سی کے ضلع دفتروں کے بنیادی ڈھانچے کو بین الاقوامی معیارات پر فروغ دینے جارہی ہے۔ تجرباتی منصوبے کے طور پر 2017-18 کے دوران این آئی سی کے 150 ضلع دفتروں کی تجدید کاری کی جائے گی اور بقیہ دیگر پہلوؤں پر بھی جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے وزارت سے مزید کہا کہ وہ این آئی سی کے افسران کیلئے ارتقاء پذیر ٹیکنالوجیوں کے ساتھ رفتار بنائے رکھنے کیلئے ٹریننگ ماڈیول تیار کریں۔ وزیر موصوف نے این آئی سی کے ڈی آئی او کیلئے اپنے متعلقہ اضلاع میں مثالی اختراعی طریقہ کار (اپروچ) اپنانے کیلئے سالانہ ایوارڈز دینے کا اعلان کیا۔ چوٹی کے تین اختراع کاروں کو بالترتیب 200000، 100000 اور 50000 روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا۔

اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں اعزازی مہمان جناب پی پی چودھری نے این آئی سی کی کاوشوں کی ستائش کرتےہوئے کہا کہ این آئی سی اور ڈی آئی او، ملک کو ہمارے ایکونظام کے کامیاب ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اس کیلئے موصوف نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

این آئی سی نے آج دو نئے پورٹلوں کا بھی آغاز کیا۔ یہ پورٹل ہیں: ڈسٹرکٹ کلکٹرس ڈیش بورڈ اور این آئی سی سروس ڈیسک جن کی شروعات بالترتیب جناب روی شنکر پرساد اور جناب پی پی چودھری نے کی۔بنیادی سطح کے انفارمیٹکس پر قومی اجلاس کے انعقاد کا مقصد ملک میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی تشکیل اور فروغ میں این آئی سی کی مختلف پہلوؤں کی نمائش کرنا ہے۔

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More