19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی نے ہجوم سے نمٹنے کے بارے میں دوروزہ قومی کانفرنس کا اہتمام کیا

Urdu News

نئی دلّی ، قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی کیرالہ ریاستی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر ترواننت پورم میں ہجوم سے نمٹنے کے بارے میں دوروزہ قومی سطح کی کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے۔ یہ کانفرنس کل شروع ہوگی۔ کانفرنس کا افتتاح کیرالہ کے مالیے اور آفات کے بندوبست کے وزیر جناب ای چندر شیکھرن کریں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد جاری صلاحیت سازی کے اقدامات کو مستحکم کرنا ہے اور محفوظ عوامی جلسوں کا اہتمام کرنے کے لئے سبھی شراکت داروں کی تیاریوں کو بڑھانا ہے۔ یہ کانفرنس ہجوم سے نمٹنے کے بارے میں قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی کے رہنما خطوط کی خصوصیات کو نافذ کرنے کی ضرورت کے سلسلے میں شراکت داروں کو مزید حساس بنانے میں مدد کرے گی، جو 2014 میں تشکیل دیے گئے تھے۔ کانفرنس میں بہترین اقدامات، اس طرح کے پروگراموں میں خطرات کو کم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی اور میڈیا کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کل کانفرنس کے پہلے دن دو تکنیکی اجلاس ہوں گے۔ کانفرنس کے دوسرے دن تین مزید تکنیکی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ان تکنیکی اجلاس میں منصوبہ بندی اور تال میل، محفوظ معیارات، فائر ورکس اور فیسٹول میں جانوروں کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔

کانفرنس میں قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی اور کیرالہ حکومت کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومتوں، شرائن بورڈوں، مذہبی ٹرسٹ، پروگرام منعقد کرنے والوں اور رسپانس ایجنسیوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ کیرالہ کے زراعت کے وزیر وی ایس سنیل کمار، 12 جولائی 2017 کو اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

دنیا کی کل آبادی کا 17 اعشاریہ آٹھ چھ فیصد ہندوستان میں رہتا ہے اور یہاں ثقافتی، مذہبی اور روایتی میلوں کا اہتمام ہوتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں، جہاں ہجوم سے متعلق آفات کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ چونکہ بھیڑ کے دوران اس طرح کے آفات کو مکمل طور سے روکنا ممکن ہے، لہٰذا قومی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی نے ریاستی سرکاروں، مقامی اتھارٹیز، منتظمین کے لئے 2014 میں پروگراموں اور ہجوم کے جمع ہونے کے مقامات پر ہجوم سے نمٹنے کے لئے رہنما خطوط وضع کئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More