19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی ثقافتی آڈیو ویژول آرکائیودنیا کی پہلی بھروسہ مند ڈیجیٹل ریپوزیٹری بنی

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند کی ثقافت کی وزارت کا قومی ثقافتی آڈیو ویژول آرکائیو (این سی اے اے )کے پروجیکٹ کو ، جسے اندرا گاندھی قومی مرکز برائے آرٹ (آئی جی این سی اے ) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے، آئی ایس او 16363:2012   کے مطابق دنیا کی پہلی بھروسہ مندر ڈیجیٹل ریپوزیٹری بن گئی ہے۔http://www.iso16363.org/iso-certification/certified-clients/indira-gandhi-national-centre-for-the-arts/. اس تاریخی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے  اس سلسلے میں اگلے مرحلے کے لئے تقریباً تین لاکھ آڈیو ویژول ،گھنٹوں کا مواد ڈالے جانے کی امید ہے تاکہ یہ ملک بھر کے 25 شہروں میں اگلے پانچ برسوں کے دوران اس پلیٹ فار م کے ذریعے ملک بھر میں پھیلا یا جا سکے۔

ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت  جناب ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ  میں آئی جی این سی اے کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ معزز وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ڈیجیٹل انڈیا پہل کا آغاز یکم جولائی 2015 کو دیہی بھارت کو ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ ،نیٹ ورک  سے جوڑنے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس سے این سی اے اے  کی رسائی ملک کے دور دراز ترین علاقے میں ہوگی اور یہ ملک کے طول  وعرض میں بھارت کی مالا مال ثقافت کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی۔

این سی اےا ے کا بنیادی مقصد بھارت کے ثقافتی وراثت  کی نشاندہی اور محفوظ کرنا ہے۔ جو آڈیو ویژول شکل میں دستیاب ہے اور اسے عوام تک قابل رسائی بنانا ہے۔

مارچ 2018 تک  غیر شائع شدہ اور غیر تجارتی آڈیو اور ویڈیو کی 30 ہزار گھنٹوں کے ریکارڈ کو   http://ncaa.gov.in/repository  اس پر   دستیاب کرانا ہے۔ اس میں تقریباً 15 ہزار گھنٹے پہلے ہی آن لائن جاری کر دیئے گئے ہیں جن سے بھارت میں متن کے اعداد و شمار کے ساتھ ثقافتی گونا گونیت کا بھی اظہار ہوتا ہے۔ 23 ہزار سے زیادہ غیر شائع شدہ آڈیو ویژول کی ریکارڈنگ کو پہلے ہی  ڈیجیٹل شکل دی جا چکی ہے۔ این سی اے اے کی تجرباتی ڈیجیٹل ریپوزیٹری   کو سی –ڈی اے سی ، پونے کے ذریعے ڈیجیٹل تحفظ کے شاندار کار کردگی کے مرکز کے اشتراک میں تیار کیا ہے۔  این سی اے اے  کی ڈیجیٹل ریپوزیٹری کا قیام اور اس کا کام کاج ڈیجیٹالیہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے جسے سی-ڈی اے سی پونے نے تیار کیا ہے۔

فی الحال این سی اے اے  کے ملک بھر میں 21 ساجھیدار ادارے موجود ہیں۔ جن میں گیارہ سرکاری اور 10 غیر سرکاری ثقافتی تنظیمیں ہیں ۔

اندرا گاندھی نیشنل سینٹر برائے آرٹ کو حکومت ہند نے ایک بنیادی تحقیقی ادارے کے طور پر قائم کیا تھا جسے بھارتی فنونِ لطیفہ  کی جامع سمجھ اور اظہار کے تئیں وقف کیا گیا ہے۔ اس مرکز کے بنیادی مقاصد سے ایک آرٹ کے ایک قومی ریسورس مرکز کے طور پر کام کر نا بھی ہے۔ اس مرکز کو یونیسکو نے بھی جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے آرٹ  ، ثقافتی وراثت اور طرز زندگی کے لئے  علاقائی ڈاٹا بیس تیار کرنے کی با اختیار ایجنسی کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More