26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی جل جیون مشن نے پینے کے پانی کی کوالٹی کی جانچ کے سلسلے میں پورٹیبل آلات تیار کرنے کے لئے اختراعی چنوتی کی شروعات کی

Urdu News

قومی جل جیون مشن نے پانی کی جانچ کرنے والے پورٹیبل آلات کی ترقی کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف پرموشن آف انڈسٹری اور اندرونی تجارت کے شعبے کی شراکت داری سے ایک اختراعی چنوتی شروع کی ہے۔ اس کا اہم مقصد آلات کی تیاری کے لئے ایک اختراعی، ماڈیولر، اور کم لاگت والا مؤثر حل تلاش کرنا ہے، جس کا استعمال گھریلو سطح پر پینے کے پانی کی کوالٹی کی جانچ کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ، بآسانی اور صحیح طریقے سے کیا جا سکے۔

https://api.startupindia.gov.in/sih/api/file/ams/banner/logo?fileName=a5b34ea5-185a-4c55-bd01-f54fe0019390.png

پانی کی کوالٹی کی جانچ مرکزی حکومت کے فلیگ شپ پروگرام جل جیون مشن کے تحت اہم ترجیحی کاموں میں سے ایک ہے۔ اس اختراعی چنوتی کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ مختلف مقامات پر اور مختلف سطحوں پر آبی وسائل کی جانچ کی جائے؛ اس کے علاوہ آلودہ پانی کے مسئلے کا مستقل حل پیش کرنے والے پروگراموں کا خاکہ وضع کرنے کے لئے پالیسی سازوں کی مدد کرنا بھی اس میں شامل ہے۔

جل جیون مشن کے اعلان کے بعد سے لے کر 23 دسمبر 2020 تک 2 کروڑ 90 لاکھ کنبوں کو نل سے پانی کا کنکشن فراہم کیا گیا ہے، اسی طرح سے ملک کے دیہی کنبوں کے لئے نل کے ذریعہ پانی کی فراہمی اگست 2019 میں 3.23 کروڑ (17 فیصد) سے بڑھ کر 6.13 کروڑ (32 فیصد) ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے 20 اضلاع، 425 بلاکوں، 34 ہزار گرام پنچایتوں اور 64 ہزار مواضعات کے ہر گھر میں نل سے پانی کا کنکشن فراہم کرایا گیا ہے۔

زیادہ تر گھروں میں پائپ کے ذریعہ پانی حاصل کرنے والے افراد کے پاس اپنے نلوں سے حاصل ہونے والے پانی کی کوالٹی کی جانچ کا کوئی وسیلہ موجود نہیں ہوتا۔ اس سے ایک ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے، جس میں اکثر لوگ نل کے پانی کا راست طور پر استعمال کرنے سے گھبراتے ہیں۔ وہیں شہری علاقوں میں لوگ اضافی خرچ کرکے گھریلو واٹر ٹریٹمنٹ اکائیاں بھی لگواتے ہیں۔ اس چنوتی کا اہم مقصد ان مسائل کے حل کے لئے اختراعی، ماڈیولر اور کم لاگت والے طریقے اپنانا ہے۔

دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی سپلائی زیر زمین پانی (80 فیصد) اور سطحی پانی (20 فیصد) وسیلے سے ہوتی ہے۔ حالانکہ، گھٹتے زیر زمین پانی کی وجہ سے خصوصاً بنجر اور نیم بنجر علاقوں میں سطحی پانی کا استعمال کافی بڑھ رہا ہے۔ زیر زمین اور سطحی پانی پر مبنی دیہی پینے کے پانی کے سپلائی نظام کے لئے، پینے کے قابل پانی تک رسائی یقینی بنانے کی غرض سے متعلقہ مخصوص علاقے میں آلودگی کی جانچ انتہائی ضروری ہے۔ یونیفارم ڈرنکنگ واٹر کوالٹی پروٹوکول 2019 نے بی آئی ایس آئی ایس 10500:2012 اور اس کے بعد کی ترامیم کے مطابق پینے کے پانی کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے کچھ اہم معیارات کو مخصوص کیا ہے۔

Image

جل جیون مشن سال 2024 تک ہر دیہی گھر کو نل کے ذریعہ پانی کنکشن حاصل کرانے کا اہل بنانے کے لئے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ اس مشن کا مقصد باقاعدہ طور پر اور طویل عرصے تک ہر ایک دیہی فرد کو پینے کے قابل نل کا پانی مناسب مقدار میں اور طے شدہ کوالٹی میں دستیاب کرانا ہے۔  قومی جل جیون مشن خواستگاروں کو پانی کی جانچ کے پورٹیبل آلات تیار کرنے کی اختراعی چنوتی میں شامل ہونے اور زندگی کو بدل کر رکھ دینے والی اس عوامی تحریک کا حصہ بننے کے لئے مدعو کرتا ہے۔ اس اختراعی چنوتی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے اور آن لائن درخواست دینے کے لئے یہاں کلک کریں: http://bit.ly/37JpBHv

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More