نئی دلّی، قومی شاہراہوں سے ہر قسم کے اسپیڈ بریکر ہٹانے کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ قدم ٹریفک کی نقل و حرکت کو بلا رکاوٹ اور سہل و پُر سکون بنانے خاص طور پر ٹول پلازہ پر آسان بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ ٹول پلازہ پر فاسٹ ٹیگ کے موثر عمل در آمد اور نقد ٹول لینوں کو فاسٹ ٹیگ میں تبدیل کرنے، ٹول پلازہ پر تعمیر رکاوٹ والی پٹیوں اور اسپیڈ بریکروں کو فوری طور پر ہٹائے جانے کے باعث گاڑیوں کی نقل و حمل آسان ہو رہی ہے۔
سفر کو آسان اور محفوظ بنانے کے لئے سڑکیں مختلف زمروں اور مقررہ رفتار کے لئے تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ٹریفک نقل و حمل کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لئے مقامات پر گاڑیوں کی رفتار پرکنٹرول نا گزیر ہے۔ اس امر کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی حدود میں قومی شاہراہیں اسپیڈ بریکر ہٹاکر تیز رفتار ٹریفک کے لئے موزوں بنائی جا رہی ہیں۔
اسپیڈ بریکروں کے باعث دیر، گاڑیوں کا نقصان اور واضح طور پر مسافروں کو بے آرامی، اور گاڑی کی رفتار کو کم کرنے اور گاڑی کو بند کرنے کے باعث ایندھن کی کھپت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس پہل قدمی سے وقت اور پیسے کی بچت ہو گی اور گاڑیوں کی نقل و حرکت خاص طور پر ایمبولنس، بزرگوں اور قومی شاہراہوں پر سفر کر رہے بیماروں وغیرہ کی نقل و حرکت سہل ہو گی۔وسیع تناظر میں اس قدم سے در آمد پر منحصر ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے ایندھن کی بچت ہو گی اور ساتھ ہی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔
شاہراہوں پر بلا رکاوٹ سفر مہیا کرانے کے لئے 15 دسمبر، 2019 سے فاسٹ ٹیگ کے ذریعہ الیکٹرانک ٹول کلکشن (ای ٹی سی) پر عمل در آمد کیا گیا ہے۔ ٹول پلازہ پر مسافروں کے ذریعہ ای ٹی سی کے مثبت اثرات محسوس کئے جا رہے ہیں۔قومی شاہراہوں پر اسپیڈ بریکر سے مبرا قومی سڑکیں متعارف کرایا جانا مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کی جانب ایک دیگر قدم ہے۔