16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی شاہراہوں کی اتھارٹی دہلی ممبئی شاہراہ پرجتنا آپ استعمال کریں کی بنیادپرچنگی کے نفاذ کے لئے پائلیٹ پروجیکٹ شروع کرے گی

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستان میں جتنا آپ استعمال کریں کی بنیاد پر چنگی سے متعلق بجٹ پھیلانے کی سفارش کی راہ ہموار کرنے کے لئے قومی شاہراہوں کی اتھارٹی ملک میں اس نظام کی نفاذ کی صلاحیت کا مطالعہ کرنے کے لئے ایک پائلیٹ پروجیکٹ پر عمل درآمد کررہی ہیں۔اس پائلیٹ پروجیکٹ میں سیٹیلائٹ پر مبنی الیکٹرانک طور پر چنگی جمع کرنے کا نظام شامل ہے جو دہلی ممبئی قومی شاہراہ پر تقریباً 500 کمرشیل گاڑیوں کے لئے جی پی ایس/ جی ایس ایم ٹیکنالوجی پر چل رہا ہے۔یہ پروجیکٹ  ایک سال تک جاری رہے گا۔

موبائل  ٹیلی کمیونیکشن ٹیکنالوجی( جی ایس این ) اور سیٹیلائٹ پر مبنی گلوبل پوزیشنگ سسٹم پر کام کرتے ہوئے مجوزہ چنگی کا نظام ایک گاڑی کے اکاؤنٹ سے رقم میں تخفیف کرسکے گا اور چنگی گیٹ کھول سکے گا۔فاسٹ ایز پروگرام کے تحت قومی شاہراہوں کی اتھارٹی کے ذریعہ پیش کردہ موجودہ پری پیڈ ویلیڈ اکاؤ نٹ کے ساتھ نئے حل کو مربوط کرنے کے طریقہ کار میں یہ پائلیٹ پروجیکٹ کام کرسکے گا۔یہ فاصلے پر مبنی چنگی اور موجودہ چنگی نظام کے درمیان موازنہ بھی کرسکے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More