نئی دہلی۔ 16 نومبر 2017 کو ہندوستان کی خود مختار ریٹنگ پی اے اے 3 مثبت سے بی اے اے 2 مستحکم ہونے کے مدنظر موڈیز انویسٹر سروس نے ہندوستان کی قومی شاہراہ کی اتھارٹی کی درجہ بندی بی اے اے 2 سے بی اے اے 3 کر دی ہے اور آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کر دیا ہے۔ این ٹی پی سی، این ایچ پی سی اور جی اے آئی ایل کی ریٹنگ بھی بہتر کر دی ہے۔
صرف ایک مہینہ پہلے 9 اکتوبر کو موڈیز نے پہلی بار ہندوستان کی قومی شاہراہ کی اتھارٹی کو بی اے اے 3 ریٹنگ دی تھی اور بی اے اے 2 کی ریٹنگ بہت کم وقت میں دی گئی ہے۔
دریں اثنا عالمی ریٹنگ ایجنسی سی آر آئی ایس آئی ایل نے 16 نومبر 2017 کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ این ایچ آئی آئی کے ذریعہ کئی اصلاحات کے نتیجے میں زیادہ خطرے والے شاہراہ کے پروجیکٹ 53 سے کم ہو کر 21 پر آگئے ہیں۔