وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں (ایم ایس ایم ای) ، حکومت ہند اور ایم ایس ایم ای سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا نے حال ہی میں نئی دہلی میں اختتام پذیر بین الاقوامی ایس ایم ای کنونشن 2018 میں ایک ڈائرکٹری کا اجراء کیا ہے جس کا مقصد برآمد کاروں کے لئے آسانی فراہم کرنا ہے۔ مذکورہ ڈائرکٹری برآمدات ۔ درآمدات دفاتر ،پالیسی سازوں، ریگولیٹروں ، آسانی فراہم کرنے والوں اور تمام تر ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں ، اشیاء سے متعلق بورڈ ، ترقیاتی حکام ، تجارت وصنعت کے اداروں ، ایم ایس ایم ای کے متعلق اطلاعات فراہم کرتی ہے۔ یہ تمام وہ ادارے ہیں جو حکومت ہند کی جانب سے قائم کئے گئے ہیں ، یا جنہیں منظوری دی گئی ہے یا پھر جنہیں اسپانسر کیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ڈائرکٹری برآمدکاروں، درآمدکاروں ، تاجروں ، مینوفیکچررس ، ایم ایس ایم ای ، مجاز اقتصادی آپریٹروں، برآمدات، درآمدات ، انتظام سے متعلق طلباء ، نئے آئی ای سی ہولڈروں اور برآمداتی تجارت سے وابستہ تمام دیگر افراد کیلئے مفید ثابت ہوگی۔
یہ ڈائرکٹری انٹرنیشنل ٹریڈ کنسلٹینس ، نئی دہلی نے شائع کی ہے۔