نئی دلّی ، قومی فلم ایوارڈز کا انتخاب نامور فلم سازوں اور فلمی شخصیات کی آزاد اور غیر جانب دار جیوی کے ذریعہ ہر سال اپریل کے مہینے میں کیا جاتا ہے جس میں معروف فلمی شخصیات شامل ہوتی ہیں ۔
تاہم ، جاری سال 17 ویں لوک سبھا اور چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اس سال ان ایوارڈ کا اعلان عام انتخابات ، 2019 کے بعد کیا جائے گا ۔ان ریاستوں میں ایک فلم دوست ریاست بھی شامل ہے ، چونکہ سبھی سیاسی پارٹیوں اور امید واروں کو کامیابی کے یکساں اور منصفانہ مواقع فراہم کرانے والا ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ ( ایم سی سی ) یعنی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے ، جس کا مقصد یہ ہے کہ میڈیا کی طاقت کو کسی ایسے طریقے سے استعمال نہ کیا جائے جس سے انتخابات کے دوران عام ضابطہ اخلاق پر منفی اثرات مرتب ہوں ۔ اس لئے یہ طے پایا ہے کہ 66 ویں قومی فلم ایوارڈز کا اعلان عام انتخابات ، 2019 کے بعد کیا جائے گا ۔