17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی نیشنل ڈیفینس اکیڈمی اور بحریہ ایکڈمی کے امتحانات (1) – 2020 کے قطعی نتائج

Urdu News

نئی دہلی، مندرجہ ذیل فہرست 533 امیدواروں کی ہے ، جو ان کی میرٹ کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے۔ ان امیدواروں نے 6 ستمبر 2020 کو یونین پبلک سروس کمیشن کی طرف سے کرائے گئے تحریر امتحان کے نتائج میں  کی بنیاد پر  حاصل کی ہے اور  وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے کرائے انٹرویوز کی بنیاد پر حاصل کی ہے۔ یہ امتحان اور انٹرویوز  145ویں کور کے لیے نیشنل ڈیفینس اکیڈمی کے فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے ونگز اور 107ویں بھارتی بحریہ اکیڈمی کورس (آئی این اے سی) کے لیے بحریہ کی اکیڈمی کے لیے کرائے گئے تھے۔  مندرجہ بالا کورسز کے آغاز سے متعلق تفصیلی معلومات کےلیے براہ کرم  وزارت دفاع کی ویب سائٹس  پر www.joinindianarmy.nic.in www.joinindiannavy.gov.in and www.careerindianairforce.cdac.in.  لنک کیجیے۔

2.       ان فہرستوں کو تیار کرتے ہوئے میڈیکل ایگزامنیشن کو نظر میں نہیں رکھا گیا ہے۔

3.       جن امیدواروں نے اپنی طرف سے اپنی تاریخ پیدائش اور تعلیمی اہلیت کا دعوی کیا ہے اس کے مطابق سرٹیفکیٹ سیدھے ایڈیشنل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریکریوٹنگ ، ایجوٹینٹ جنرل برانچ، انٹیگریٹیڈ ہیڈ کوارٹرس ، وزارت دفاع (فوج)، ویسٹ بلاک نمبر III، وینگ –I، آر کے پورم نئی دلی – 110066میں پہلے جمع نہیں کیے ہیں ان کی امیدواری ایسا کیے جانے تک آخری رہے گی اور یو پی ایس کو نہیں بھیجنے ہیں۔

4.       اگر پتے میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے، تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مندرجہ بالا پتے پر فوجی صدر دفتر کو براہ راست فوری طور پر بتائیں۔

5.       نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ https://www.upsc.gov.in  پر بھی دستیاب ہیں۔ البتہ ، امیدواروں کے نمبر قطعی نتائج کے اعلان کی تاریخ کے 15 دن کے بعد ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔

6.       مزید کسی معلومات کے لیے امیدوار کمیشن کے گیٹ سی کے قریب فیسیلیٹیشن کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلیفون نمبر
011-23385271/011-23381125/011-23098543   پر کسی بھی کام کے دن صبح 10.00 بجے سے شام 5.00 بجے تک رابطہ قائم  کر سکتے ہیں۔

قطعی نتائج کے لیے یہاں کلک کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More