16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی پیداواریت کونسل سے متعلق چھٹویں فضلہ انتظامات قواعد 2016کے ضمن میں صلاحیت سازی کے پروگرام کے تربیت کاروں کی تربیت

Urdu News

نئی دہلی۔؍جون۔حکومت ہند کی ،ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی روک تھام سے متعلق وزارت نے سال 2016 کے ، فضلے کے بندوبست سے متعلق 6 ضابطوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یہ ہیں

  • پلاسٹک کچرےکے بندوبست سے متعلق ضابطے 2016
  • ای۔ کچرے (بندوبست) سے متعلق ضابطے2016
  • بایو میڈیکل کچرے کے بندوبست سے متعلق ضابطے 2016
  • تعمیر اور انہدام کے ملبے کے بندوبست سے متعلق ضابطے 2016
  • مضر صحت اور دیگرکچروں (بندوبست اور مقررہ حدودکے پار نقل وحمل) سے متعلق ضابطے 2016
  • ٹھوس کچرے کے بندوبست سے متعلق ضابطے 2016

سوچھ بھارت مشن کے حصے کے طور پر شہر ی ترقی کی وزارت، ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی روک تھام سے متعلق وزارت نے 68 شہروں میں صلاحیت سازی کاایک قومی پروجیکٹ شروع کیا ہے جو مندرجہ ذیل ضابطو ں اور ان کے عمل درآمد کے پہلوؤں کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ شہری مقامی اداروں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں اور اُن شہروں میں جن کی نشاندہی کی گئی ہے مختلف متعلقہ فریقوں کے لئے شروع کیا گیا  ہے۔

قومی پیداواریت کونسل (این پی سی) جو حکومت ہند کی کامرس اور صنعت کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے ، آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ کے ساتھ ملکر قومی پروگرام کو آرڈینیٹر  کے طور پر کام کررہا ہے جو کچرے کے بندوبست سے متعلق ضابطے 2016 پر اعتماد سازی کے مذکورہ پروجیکٹ کیلئے عمل درآمد سے متعلق قومی ایجنسی ہے۔ اعتماد سازی کے پروجیکٹ میں یو ایل بی میں اور متعلقہ فریقوں کے مابین مختلف قسم اور زمروں کے کچروں کو اکٹھا کرنے ، سودھنے ، اس کو ٹھکانے لگانے اور مستعدی کے ساتھ اس کا بندوبست کرنے کے تئیں  ادارہ جاتی صلاحیتوں کو تقویت دی گئی ہے۔ ان ضابطوں کے ذریعے تین اصولوں 3آر  کو فروغ دیا گیا ہے (کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے) کے اقدامات کیے گئے ہیں اور اچھے طور طریقوں کے پھیلاؤ ، شہر کے  ماحول کی عام صحت میں بہتری لانے کے تئیں مربوط کوششوں میں آسانی پیدا کی گئی ہے۔

اس کے حصے کے طور پر ملک کے مختلف حصوں کے، کچرے کا بندوبست کرنے والے ماہرین کو تربیت دینے اور انہیں کام پر لگانے کیلئے تربیت کاروں کی تربیت کا ایک پروگرام (مشاورتی میٹ) کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ماسٹر تربیت کاروں کا یہ پروگرام 29 سے 30 جون 2017 کے درمیان این پی سی کانفرنس ہال میں منعقد کیا جائیگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More