نئی دہلی: وزیراعظم ، جناب نریندرمودی قومی یوم بحرکے موقع پراپنی نیک خواہشات کا اظہارکیاہے ۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ بھارت کے بحری شعبے کی مالا مال تاریخ ہے اوراس شعبے میں ہمارے ملک کی ہیئت بدلنے کی قومت مضمرہے ۔ قومی یوم بحرکے موقع پر ہم اپنے اس عہدکا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی بحری قوتوں کو ملک کی خوشحالی کے لئے بروئے کارلائیں گے ۔
بحری شعبے فعال بنانے کی ہماری کوششیں ڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر کی شخصیت سے متاثر ہیں ۔ یہ باباصاحب کی ہی شخصیت تھی جس نے جل شکتی ، آبی راستوں ، آب پاشی ، نہروں کے نیٹ ورک اوربندرگاہوں کو سب سے زیادہ اہمیت دی تھی ، کہ شعبے میں ان کا م بھار ت کے عوام کے لئے ازحد عمدہ اور باعث ترغیب ہے ۔