19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قوم پرستی مقصد اور عمل سے متعلق یکجہتی سے پیدا ہوتی ہے : ایم وینکیا نائیڈو

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے زور دے کر کہا ہے کہ ہندوستانی ہونا روحانی ہونے کے مترادف ہے اور یہ ہے  تنگ نظر اور تقسیمی خیالات سے اوپر اٹھ کر مزید بڑی شناخت کی تلاش کرنے جیسا ہے۔ آج مہاراشٹرکے شرڈی میں دوسری عالمی سائی مندر سربراہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے جناب ایم وینکیا نائیڈو نے قوم پرستی اور روحانی تلاش کے درمیان موافقت پیدا کی۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ شرڈی سائی بابا نے ہندوازم اور تصوف کے عناصر میں ارتباط پیدا کیا تاکہ سب کا مالک ایک سے متعلق سب سے بڑے پیغام کو عام کیا جا سکے۔ انسان کی یکجہتی کا اصول ہے اور دنیا کے تمام بڑے مذاہب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ روحانیت اعلیٰ سچائی کی تلاش کا نام ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ قوم پرستی شعور کی اعلیٰ سطح کو فروغ دیتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More