19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لائف لائن اُڑان کی پروازوں کے ذریعے ملک بھر میں 161 ٹن سامان پہنچایا گیا

Urdu News

نئی دہلی، ایئر انڈیا، ایلائنس ایڑر، بھارتی فضائیہ، پون ہنس، اور پروائیویٹ ہوائی کمپنیوں کے ذریعے لائف لائن اڑان کے تحت  116 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ ان پروازوں میں سے  79 پروازیں ایئر انڈیا اور ایلائنس ایئر چلاتی ہیں۔ کارگو کے ذریعے اب تک تقریباً 161 ٹن سامان پہنچایا گیا ہے۔ اب تک لائف لائن اڑان پروازوں نے 112، 178 کلومیٹر سے زیادہ ہوائی فاصلہ طے کیا ہے۔  بین لااقوامی محاض پر ہوا بازی کی وزارت اور ایئر انڈیا نے چین کے ساتھ قریبی کام کیا ہے تاکہ اہم طبی ساز و سامان لے جانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان ایک کارگو ہوائی رابطہ قائم کیا جائے۔ بھارت اور چین کے درمیان پہلی مال بردار پرواز ایئر انڈیا نے چار اپریل 2020 کو چلائی جس میں چین سے 21 ٹن اہم  طبی ساز و سامان لے جایا گیا۔

لائف لائن اڑان پروازیں شہری ہوا بازی کی وزارت کووڈ – 19 سے لڑنے کی بھارت کی کوششوں میں مدد دینے کے لیے ملک کے دور دراز کے علاقوں میں لازمی طبی ساز و سامان پہنچانے کے لیے چلائی جا رہی ہیں۔

لائف لائن اڑان پروازوں کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :

نمبر شمار مورخہ ایئر انڈیا ایلائنس آئی اے ایف انڈی گو اسپائس جیٹ کل
1 26.3.2020 2 2 4
2 27.3.2020 4 9 13
3 28.3.2020 4 8 6 18
4 29.3.2020 4 10 6 20
5 30.3.2020 4 3 7
6 31.3.2020 9 2 1 12
7 01.4.2020 3 3 4 10
8 02.4.2020 4 5 3 12
9 03.4.2020 8 2 10
10 04.4.2020 4 3 2 9
کُل 46 40 22 6 2 116

خصوصی توجہ شمال مشرقی خطے (این ای آر) ، جزیرے والے ، مرکز کے زیر انتطام علاقوں اور  پہاڑی ریاستوں پر  بھی جا رہی ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت ، ایئر انڈیا اور بھارتی فضائیہ نےدور دراز کے علاقوں  لداخ ، دیمہ پور، امپھال، گواہاٹی اور پورٹ بلیئر میں سامان پہنچانے کے لیے قریبی اشتراک کیا ہے۔

بڑے پیمانے پر یہ کھیپ ہلکے وزن اور زیادہ حجم والی اشیاء پر مشتمل ہے جیسے ماسک، دستانے  اور دیگر ایسی چیزیں جن کے لیے  ہوائی جہاز میں فی ٹن جگہ زیادہ چاہیے ہوتی ہے۔ مسافروں کے بیٹھنے کی جگہ اور اوور ہیڈ کیبنز میں اس سامان کو احتیاط کے ساتھ رکھنے کے لیے خصوصی اجازت لی گئی ہے۔ لائف لائن اڑان پروازیں سازو سامان کو ہوائی اڈوں سے سڑک کے ذریعے لانے  اور لے جانے  میں درپیش اہم لاجسٹک چیلنجوں کے باوجود چلائی جا رہی ہے۔ لائف لائن اڑان پروازوں سے متعلق سرکاری معلومات لائف اڑان ویب سائٹ پر روزانہ اپ لوڈ کی جاتی ہے۔ قومی معلومات مرکز  (این آئی سی)  اور شہری ہوا بازی کی وزارت نے لائن لائن اڑان پروازوں میں تعاون دینے کے لیے ایک پورٹل تیار کیا تھا۔  لائف لائن اڑان پورٹل کا ایک لنک شہری ہوا بازی کی وزارت کی ویب سائٹ www.civilaviation.gov.in پر دستیاب ہے۔

ساز و سامان لے جانے والی گھریلو ایئر لائنیں اسپائس جیٹ بلیو ڈارٹ اور انڈیگو تجارتی بنیاد پر سامان لے جانے والی پروازیں چلا رہی ہیں۔  اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 4 اپریل 2020 تک 166 کارگو پروازیں چلائیں  جن کے تحت اُس نے 2,23,241 کلو میٹر فاصلہ طے کیا اور 1327 ٹن سامان پہنچایا۔ ان میں سے 46 پروازیں بین الاقوامی کارگو پروازیں تھی۔ بلیو ڈارٹ نے 52 گھریلو کارگو پروازیں چلائیں جن کے تحت اُس نے 50,086 کلومیٹر فاصلہ طے کیا اور 25 مارچ سے 04 اپریل 2020 کے درمیان 761 ٹن سامان پہنچایا۔ انڈیگو نے 03 اور 04 اپریل 2020 کو 8 کارگو پروازیں چلائیں جس کے تحت اُس نے 6103 کلو میٹر فاصلہ طے کیا اور تقریباً 3 ٹن سامان پہنچایا۔ اس میں وہ طبی سامان بھی شامل ہے جو حکومت کے لیے مُفت لے جایا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More