17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لاک ڈاؤن کے بعد روڈ میپ کے لئے معیشت پر صحت کا مسئلہ مقدم ہوگا: نائب صدر

Urdu News

نئی دہلی، ملک کی قیادت  14 اپریل  کے بعد  جب  کورونا وائرس کی وجہ سے  3 ہفتوں  کا قومی لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا  اور اس کی بنیاد پر کیا فیصلہ لیا جائے اس پر غور ہو رہا ہے۔ نائب صد رجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے تمام  شراکت داروں سے اپیل کی ہے کہ   اس فیصلے میں عوامی صحت  کو معیشت کے استحکام پر  ترجیح دی جائے۔

لاک ڈاؤن کے  دو ہفتے مکمل ہونے کے بعد اپنے تجزئے میں  جناب نائیڈو نے کہا ہے کہ  اگلا ہفتہ   ، 15 مارچ  سے نافذ  ملک گیر پابندیوں  سے باہر نکلنے  سے متعلق  فیصلے کے لئے اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  وائرس کے  پھیلا کی شدت اور شرح  سے متعلق اعداد وشمار  کی بنیاد پر ہی  لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کی حکمت عملی ہوگی۔

وزیراعظم اور  ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ  کے ساتھ لاک ڈاؤن کے خاتمے سے متعلق  صلاح ومشورے کا ذکر کرتے ہوئے  جناب نائیڈو نے عوام سے  اپیل کی کہ   اس سلسلے میں  جو بھی  فیصلہ ہو ،  وہ اس پر عمل کریں اور  14 اپریل کے بعد بھی اگر مشکلات  کا دور  جاری رہتا ہے تو وہ  اسی جذبے سے  حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  حکومت  سماج کے  کمزور طبقات کی مدد  اور   راحت  رسانی نیز  ضروری اشیاء  کی فراہمی  کو  یقینی بنائے گی۔

22 مارچ  کو  جنتا کرفیو  کو  عوام کی  مکمل حمایت کا ذکر کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  25 مارچ سے  ملک گیر سطح پر  لاک ڈاؤن ہے اور  پانچ  اپریل کو  چراغاں کیا گیا تھا، یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ  روحانیت ہندوستان کی قدروں کا اہم حصہ ہے۔ اپنی  بات کی وضاحت کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  روحانی نجات کا مطلب یہی  ہے کہ آدمی اپنے بندھے ٹکے  ڈھروں سے  آزادی حاصل کرے اور عوام الناس  کی فلاح وبہبود کے لئے  کوشاں ہو اور ملک کے عام  نے یہ بات دکھائی ہے  کہ یہی بنیادی قدر  ہمارے یہاں  بہتات میں ہے۔ بحران کی اس گھڑی میں  یہی جذبہ ہمیشہ  اس چیلنج پر  قابو پانے میں مدد دے گا۔

تبلیغی جماعت  کے  قومی راجدھانی کے اجتماع  اور  اس کے اثرات کے موضوع پر بات کرتے ہوئے خاص  طور پر اس وقت جب  کورونا وائرس کو شکست دینے کی کوششیں  جاری تھیں اور ان کے بہتر نتائج بھی  سامنے آنے لگے تھے،  انہوں نے کہا کہ یہ ایسی لغزش تھی ، جس سے بچا جاسکتا تھا اور دوسروں کے  لئے  یہ آنکھیں کھولنے والا واقعہ ہے۔

نائب صدر نے  عالمی برادری سے کہا کہ  موجودہ بحران سے صحیح سبق حاصل کریں اور  اداروں،  بنیادی ڈھانچہ، ہمہ اطلاعات کو باہم شیئر  کرنے  اور بین الاقوامی تعاون  نیز  انفرادی اعمال کو مؤثر  ہونے اور ان میں لاحق کمیوں کو دور کرنے کے لئے کوشاں ہو، ایسا کرنا لازم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More