نئی دہلی، لیفٹننٹ جنرل دیو راج انبو پی وی ایس ایم ، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم وائی ایس ایم، ایس ایم نے یکم جون 2018 کو وائس چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ انہوں نے یہ ذمہ داری آج یہاں ساؤتھ بلاک میں منعقدہ ایک تقریب میں لفٹننٹ جنرل سرتھ چند سے سنبھالی ہے، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے بعد یہ ذمہ داری لیفٹننٹ جنرل انبو کے حوالے کی ہے۔
لیفٹننٹ جنرل انبو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی ، کھڑک واسلا سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں 7 جون 1980کو 14 سکھ لائٹ انفنٹری میں کمیشن ملا تھا، میں سیاچن گلیشئر سمیت ہر قسم کی کارروائی کے ماحول میں خدمات انجام دینے ، شورش کے مقابلہ، ریاست جموں و کشمیر اور شمال مشرق میں شورش اور دہشت گردی کے مقابلے کے علاوہ سری لنکا میں آپریشن پون کا وسیع عملی تجربہ حاصل ہے۔
اپنی 37 سال کے شاندار فوجی کیرئر کے دوران جنرل آفیسر نے آپریشن پراکرم کے دوران ا پنی اکائی کی کمان سنبھالی تھی ، وادی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر انفنٹری بریگیڈ ، سکم میں ماؤنٹین ڈویژن ، بھوٹان میں انڈین ملٹری ٹریننگ ٹیم اور ایسٹرن تھیٹر میں گجراج کور کی کمان سنبھالی تھی۔
جنرل انبو کو کئی میڈل اور اعزازات ملے اور انہیں سینا میڈل (بہادری) آپریشن میگھ دوت میں کارروائی کے لئے، بریگیڈ کی کمان کے لئے یودھ سیوا میڈل ، ایلٹ آپریشن کورس کی کمان کے دوران اتم یووتھ سیوا میڈل اور ڈویژن کی کمان کے دوران اتی وششٹھ سیوا میڈل سے سرفراز کیا گیا۔
آرمی ہیڈکوارٹرمیں تین اہم اسٹاف ٹینور کے علاوہ شمال مشرقی اور ریاست جموں کشمیر میں بالترتیب ڈویژن اور کور ہیڈکوارٹر میں جنرل اسٹاف آپریشن کے عہدہ پر فائز رہے ہیں وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں انسٹرکٹر اور اقوام متحدہ کی امن مشن میں یو این ٹی اے جی (یو نائیٹیڈ نیشنس ٹرانسیزشن اسسٹنٹ گروپ ) نامبیبیا میں بین الاقوامی فوجی مشاہد کے طور پر بھی فرائض انجام دیئے ہیں۔