19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لوک سبھا کے اسپیکرجناب اوم بڑلا اورڈاکٹر ہرش وردھن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحت بیداری اور چیک اپ کیمپ کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم بڑلا نے صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزی ڈاکٹر ہرش وردھن ، صحت و کنبہ بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے اور خزانہ کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ آج پارلیمنٹ ہاؤس میں صحت بیداری اور چیک اپ کیمپ کا افتتاح کیا۔ یہ کیمپ پارلیمانوں اور ان کے کنبے کے افراد کے مابین صحت کے تئیں بیداری اور تشخیصی خدمات فراہم کرے گا۔

سی جی ایچ ایس کے ذریعے لوک سبھا سیکریٹریٹ کے تال میل سے اتوار کو چھوڑ کر 20 نومبر سے 4دسمبر 2019 ء تک صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس میں ایمس (اے آئی آئی ایم ایس)، صفدر جنگ اسپتال، ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج، نیز سچیتا کرپلانی اسپتال کے ماہرین  صحت خدمات فراہم کررہے ہیں۔ان کیمپوں میں آیوروید، ہومیوپیتھی، یونانی، سدھا، نیچروپیتھی اوریوگا میں صحت تعلیم کے ساتھ مشاورت کی سہولتوں کے علاوہ ریڈیو لوجی اور بایو کیمسٹری میں متعلقہ اہم جانچ اور تشخیصی سہولیات بھی مہیا کرائی جارہی ہیں۔مختلف امراض کے تئیں بیداری میں اضافے کے لئے صحت کیمپ کے طورپر ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری (صحت) ارون پانڈا، جوائنٹ سیکریٹری جناب آلوک سکسینہ وزارت صحت کے دوسرے اعلیٰ افسران اور ڈاکٹر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More