نئیدہلی: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آئی این اے کے دلی ہاٹ میں قومی قبائلی فیسٹول آدی مہوتسو کا دورہ کیا۔ 15دن کے اس فیسٹول میں ( 16سے 30 نومبر 2019 ) قبائلی دستکاری ،ثقافت ، کھانے پینے کی اشیا اور تجارتی طور طریقوں کی نمائش کی جارہی ہے ۔ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا ، ٹرائی فیڈ کے چیئر مین جناب آر سی میناند ، ٹرائی فیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرویر کرشنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسپیکر محترم نے قبائلی کاریگروں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز کادورہ کیا اور ان سے بات چیت کی ۔ انہوں نے ا س موقع پر قبائلی، ثقافتی پروگرام بھی دیکھے ۔
قبائلی فنکاروں اور کاریگروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب اوم برلا نے ملک کے قبائلی لوگوں کی زندگیوں کو یکسر بدلنے کی منفرد مثالی کوششوں پر قبائلی امور کی وزارت اور ٹرائی فیڈ کو سراہا ۔انہوں نے قبائلی مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی لوگ ہماری فطرت اور ماحول کے سچے محافظ ہیں ۔ آدی مہوتسو ہمارے ملک کے قبائلی لوگوں کی مجموعی ترقی اور بہبود کے لئے ایک نت نیا قد م ہے ۔ انہوں نے شرکت کرنے والے سبھی فنکاروں اور کاریگروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ تخلیقی کوشش کی اور کہا کہ اس بات کی کافی اہمیت ہے کہ ان کی قدرتی صلاحیتوں کو ، ان کی بہتر زندگی کے مقصدسے ان کی آمدنی کے وسائل کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا نظام قائم کیا جائے ۔
جناب ارجن منڈا نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبائلی عوام دور قدیم سے جدوجہد آزادی تک ہمارے ملک کے لئے ہمیشہ لڑتے رہے ہیں۔ وہ پنچ تتو میں پورا یقین دکھتے ہیں اور انہو ں نے ہماری فطرت اور ماحول کا ہمیشہ تحفظ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام ہماری قدیم ثقافت کے محافظ ہیں اور یہ لوگ ہمیشہ سماجی برائیوں سے دور رہے ہیں ۔ قبائلی زندگی کی رہنمائی سچائی ، لافانی قدروں اور قدرتی سادگی نے کی ہے ۔ بھارت کے قبائل کے پاس طرح طرح کی دستکاریاں ہیں ۔آدی مہوتسو قبائلی تجارت کو ڈجیٹل اور الیکٹرانک لین دین کے اگلے مرحلے میں لے جانے کی ایک کوشش ہے ۔ ملک کے بڑے شہرو ں میں آدی مہوتسو کے انعقاد کا تصور قبائلی کاریگروں کے لئے ایک نعمت ثابت ہوا ہے ۔
ٹرائی فیڈ کے چیئر مین جناب آر سی مینا نے اپنی تقریر میں کہا کہ ٹرائی فیڈ قبائلی عوام کی مجموعی ترقی اور بہبود کے لئے اہم کام کررہا ہے اور آدی مہوتسو جیسے پروگراموں کی اس سلسلے میں بہت ہی اہمیت ہے ۔بھارت کے قبائل کے پاس بہت سی دستکاریاں ہیں او رحکومت قبائلی کاریگروں اور عوام کے درمیان ربط ضبط کو فروغ دینا چاہتی ہے۔
مہوتسو کا موضوع ہے :’’ قبائلی ثقافت کےجذبے دستکاری ، کھانے پینے کی اشیا اور تجارت کا ایک جشن ہے ‘‘ اس فیسٹول میں قبائلی دستکاری آر ٹ ، پیٹنگس ،کپڑا ،زیورات کی نمائش کی گئی ہے ۔ یہ نمائش 220 سے زیادہ اسٹالز قائم کرکے کی گئی ہے ۔ مختلف ریاستوں کے 1000سے زیادہ قبائلی فنکاروں اور کاریگروں نے جو اس فیسٹول میں حصہ لے رہے ہیں ایک چھوٹے بھارت کا ماحول پیدا کردیا ہے۔
16 نومبر 2019 کو تقریب کے افتتاح کے بعد فیسٹول کے بقیہ 14دن ماہرین پارلیمنٹ ،آل انڈیا سروس ڈے ،سفارتکاروں کے دن ،سیاحت کے دن ،دفاع کے دن ، کھیلوں کےدن ، کپڑے کی صنعت کے دن ،آئی ایس افسران کی رفیق حیات ، میڈیا کے دن ،تعاون کے دن ،شمال مشرق کے دن ،ٹرائی فیڈ حصہ دار / قبائلی ،چھوٹی صنعتوں کو قوم کے نام وقف کیا گیا ۔30 نومبر 2019 کو آخری دن اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔
شمال میں ،جموں وکشمیر سے جنوب میں تمل ناڈو تک ،مغرب میں گجرات سے مشرق میں ناگالینڈ /سکم تک ماسٹر قبائلی دستکاروں کے بنائے ہوئے قبائلی کپڑے ، توجہ کا اصل مرکز ہیں۔ ایسا پہلی بار ہے کہ اس آدی مہوتسو میں لیہہ (لداخ ) کے قبائی کاریگروں کی بہت سی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے ۔اس خصوصی دلچسپی کے علاوہ شمال مشرقی ریاستوں کی بہت سی خصوصی مصنوعات نمائش میں رکھی گئی ہیں ، جنہیں فروخت کیا جارہا ہے ۔قبائلی دستکاری کی مصنوعات ،قبائلی کاریگروں کے قبائی بینر تلے 220 سے زیادہ اسٹالوں پر فروّخت جاری ہے ۔
ملک کو نقدی سے بری بنانے کے جذبے کے تحت یہ قبائلی کاریگر بڑے کریڈٹ / ڈیبٹ کارڈس کے ذریعہ قبائلی کاریگر اپنی رقوم قبول کررہے ہیں ،جس کے لئے سبھی اسٹالوں پر پوائنٹ آف سیل پی او ایس مشینیں لگائی گئی ہیں ۔ اس کا م کاج کو بلارکاوٹ چلانے کے لئے بھارتیہ اسٹیٹ بینک نے ، ایک خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیا ہے ۔اس مہوتسومیں مالامال ڈجیٹل تجارت کی نمائش کی گئی ہے اور ای – کامرس قبائلی بھارت کے ذریعہ آگے بڑھایا جارہا ہے ۔
بھارت کے قبائلیوں نے امیزن ڈاٹ کام ، اسنیپ ڈیل ،فلپ کارڈ ، پے ٹی ایم اور جی ای ایم کے ساتھ مفاہمت نامے پر فخر کے ساتھ معلومات فراہم کی ، جو قبائلی مصنوعات کے ای – کامرس کے لئے حکومت ہند کا ایک پورٹل ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹرائبز انڈیا کا اپنا ای – کام پورٹل :www.tribesindia.comہے۔آدی مہوتسو قبائلی تجارت کو ڈجیٹل اور الیکٹرانک لین دین کے نئے مرحلے میں لے جانے کی ایک کوشش ہے ۔ نت نئی دستکاریوں کے علاوہ مہوتسو میں خصوصی طور پر قبائلیوں کی الیٹرانک اور ڈجیٹل صلاحیتوں کی بھی نمائش کی جارہی ہے ۔