نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر جناب سلطان احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’’لوک سبھا کے ایم پی اور سابق مرکزی وزیر جناب سلطان احمد کے انتقال نے مجھے افسردہ کردیا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں میرے خیالات مرحوم کے افراد خاندان اور ان کے حامیوں کے ساتھ ہیں‘‘۔