17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لوک سبھا 2019 کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 69.43 فیصد ووٹنگ درج کی گئی

Urdu News

نئی دہلی، اب تک دستیاب اعداد وشمار کے مطابق لوک سبھا 2019 کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں 11 اپریل 2019 کو 18 ریاستوں اور 2مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 69.43فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اس فیصد میں ابھی اضافہ ہونے کا امکان ہے کیوں کہ دور دراز کے علاقوں سے پولنگ پارٹیوں کے اعداد وشمار آنا ابھی باقی ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 91 پارلیمانی حلقوں کے لیے انتخابات ہوئے جن میں آندھراپردیش (25/25پارلیمانی حلقے)، اروناچل پردیش (2/2پارلیمانی حلقے)، آسام (5/14 پارلیمانی حلقے)، بہار(4/40 پارلیمانی حلقے)، چھتیس گڑھ (1/11 پارلیمانی حلقے)، جموں وکشمیر (2/6 پارلیمانی حلقے)، مہاراشٹر(7/48 پارلیمانی حلقے)، منی پور (1/2 پارلیمانی حلقے)، میگھالیہ (2/2 پارلیمانی حلقے)، میزورم (1/1 پارلیمانی حلقے)، ناگالینڈ (1/1 پارلیمانی حلقے)، اڈیشہ (4/21 پارلیمانی حلقے)، سکم (1/1 پارلیمانی حلقے)، تلنگانہ (17/17 پارلیمانی حلقے)، تریپورہ (1/2پارلیمانی حلقے)، اترپردیش (8/80 پارلیمانی حلقے)، اتراکھنڈ (5/5 پارلیمانی حلقے)، مغربی بنگال (2/42 پارلیمانی حلقے) کے علاوہ انڈومان اور نکوبار جزائر 1/1 پارلیمانی حلقے)، لکش دیپ (1/1 پارلیمانی حلقے) شامل ہیں۔

ان پارلیمانی حلقوں کے کل 13,16,22,586 رائے دہندگان میں سے 9,13,79,409 رائے دہندگان نے ووٹ ڈالا۔ ان رائے دہندگان میں 4,64,30,614  مرد رائے دہندگان   4,49,20,571 خواتین رائے دہندگان اور 1395 تیسری صنف کے رائے دہندگان شامل ہیں۔

اس طرح ابھی تک ان  18 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام خطوں میں مجموعی طور پر 69.43 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے  کا استعمال کیا۔ سب سے زیادہ ووٹنگ فیصد لکش دیپ میں 84.96 فیصد رہا۔ اس کے بعد مغربی بنگال کے علی پور دوار  اور کوچ بہار کے پارلیمانی حلقے میں 83.79 فیصد ووٹنگ ہوئی۔   تریپورہ ویسٹ کے پارلیمانی حلقے میں83.26فیصد جبکہ ناگالینڈ میں  83.12 اور منی پور کے دوسرے آؤٹر منی پور (ایس ٹی) پارلیمانی حلقے میں 82.82 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ کچھ پولنگ پارٹیوں کی جانب سے اعداد وشمار موصول ہونا ابھی باقی ہیں۔

لوک سبھا کے عام انتخابات کے ساتھ ساتھ 11 اپریل 2019 کو آندھراپردیش کے 175 اسمبلی حلقوں ، اروناچل پردیش کے 60 اسمبلی حلقوں، اڈیشہ کے 147 حلقوں میں سے 28 کے اور سکم کے 32 اسمبلی حلقوں کے بھی انتخابات ہوئے۔ ان 295 اسمبلی حلقوں میں ابھی تک 77.38 ووٹنگ درج کی گئی ہے۔ حتمی گنتی کے وقت تک ان اعداد وشمار میں معمولی سی تبدیلی ہوسکتی ہے۔

سال 2014 میں سولہویں لوک سبھا کے عام انتخابات میں  پولنگ کے 9 مرحلوں میں حتمی طور پر 66.44 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More