17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لوک پال کی ویب سائٹ کاافتتاح

Urdu News

نئی دہلی: لوک پال کے چیئرپرسن جسٹس جناب پناکی چندرگھوش نے لوک پال کے سبھی ممبران کی موجودگی میں لوک پال کی ویب سائٹ کاافتتاح کیا۔ اس  تقریب میں این آئی سی کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ نیتاورمانے بھی شرکت کی ۔ این آئی سی کے ذریعہ کی جانے والی یہ  ویب .

http://lokpal.gov.inسائٹ  لوک پال کے کام کاج سے متعلق معلومات فراہم کرائیگی ۔ یہ ویب سائٹ ہے ،

          یاد رہے کہ آزادہندوستان میں لوک پال اینڈلوک آیوکت 2013کے تحت قائم کیاجانے والااپنی نوعیت کا پہلاادارہ ہے ۔ جو اس قانون کے تحت  آنے والی عوامی شخصیات کے خلاف بدعنوانیوں کے الزامات کی جانچ اورتحقیق کرنے کا مجاز ہے ۔ سرکارنے جسٹس جناب پناکی چندرگھوش کو لوک پال کا پہلاسربراہ منتخب کیاتھا ۔انھیں صدرجمہوریہ ہند نے 23مئی ، 2019کو عہدے اوررازداری کا حلف دلایاتھا۔ اس کے ساتھ ہی سرکارنے اس ادارے میں 4عدلیہ کے اور4غیرعدلیہ شخصیات کا بھی انتخاب کیاہے ۔ اب تک لوک پال کا دفترچانکیہ پوری نئی دہلی میں واقع  ہوٹل اشوک سے کام کررہاتھا ۔ سردست شکایات وصول کرنے سمیت دیگرقواعد اورضابطوں کے اعلان کا عمل جاری ہے ۔ 16اپریل ، 2019جتنی بھی شکایات لوک پال کے دفترمیں موصول ہوئی تھیں ان پر فیصلہ کردیاگیاتھا ۔بعدازاں موصول ہونے والی شکایات کی جانچ کی جارہی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More