27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لکشدیپ اور جنوب مغربی بحیرۂ عرب سے ملحقہ علاقوں میں نہایت شدید سمندری طوفان ‘اوکھی’ کی پیشن گوئی

Urdu News

نئی دہلی۔ آج 02 دسمبر 2017 کو  لکشدیپ اور جنوب مغربی بحیرۂ عرب سے ملحقہ علاقوں میں آئے  نہایت شدید سمندری طوفان ‘اوکھی’ گذشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مزیدمغرب-شمال مغرب کی سمت  بڑھا ہے۔ آج رات سے اس میں کمی آنے کا امکان ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے شمال مغرب کی جانب بڑھنے کا  بہت امکان ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی لکشدیپ جزائر میں زیادہ تر مقامات  پر شدیدترین  اور کچھ مقامات  پر شدید بارش کا امکان ہے ۔ شمالی لکشدیپ جزائر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درختوں کی ٹہنیوں اور درختوں کے جڑ سے اکھڑنے کے باعث بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ سب سے زیادہ نقصان پھونس کے گھروں ، جھونپڑیوں کو ہو سکتا ہے ۔ لکشدیپ جزائر کے آس پاس کے ماہی گیروں کوکہا گیا ہے کہ وہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سمندر کی جانب نہ جائیں ۔ کیرالہ اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سمندر کی جانب نہ جائیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More