11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لکش دیپ انتظامیہ کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ اور انڈومان لکشددیپ ہاربر ورک کے افسروں کے ساتھ میٹنگ کی

Urdu News

نئی دہلی، سڑک ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہا ز رانی اور کیمیکل  اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت   جناب  منسکھ منڈاوایہ نے  آج  لکش دیپ انتطامیہ،  کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ اور  انڈومان لکش دیپ ہاربر  ورکس  کے سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی۔  وزیر موصوف لکش دیپ جزائر کے دو دن کے دورے پر ہیں۔  جناب منڈاویہ نے   لکش دیپ کے لئے   250 مسافر  جہازوں اور کوچین شپ یارڈ کے پروجیکٹ  کو مکمل   تعاون  دینے کا  وعدہ کیا ۔ انہوں نے  مرکز کے زیر انتظامیہ سے کہا کہ    لکش دیپ  انتظامیہ کئی سال سے   مرکز کے  سڑک فنڈ کے لئے  اپنے حصہ کا استعمال نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اگر وہ کوئی تجویز بھیجیں تو سڑک  کی ترقی کے لئے دو کروڑ  روپے کا فنڈ   15 دن کے اندر منظور کرلیا جائے گا۔

کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ اور لکش دیپ انتطامیہ نے   سووچھ بھارت ابھیان کے تحت مالی تعاون کے لئے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ۔ جناب منڈاویہ نے   کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ کی سی ایس آر  سرگرمی کے   ایک حصہ کے طور پر   او ڈی ایف  اسکیم کے تحت  بیت الخلاؤں کی تعمیر   کے لئے   لکش دیپ کے ایڈمنسٹریٹر (منتظم) کو ایک کروڑ روپے کا چیک   پیش کیا   ۔

 وزیر موصوف نے   اپنی وزارت کی اہم اسکیم کے نفاذ کے بارے میں  بات چیت کی   ۔یہ اسکیم  پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی  پری یوجنا ہے جس کا مقصد   برانڈیڈ  دواؤں کی  50 فی صد   قیمت سے بھی کم   دام پر  سماج کے  تمام طبقوں  کو سستی اور معیاری داوئیں فراہم کرنا ہے۔ وزارت اس اسکیم کے تحت جن  اوشدھی اسٹور کھولنے کے لئے ڈھائی لاکھ  روپے کی مالی امداد فراہم کررہی ہے۔   اس کے علاوہ  اسٹور مالکان کو  کل فروخت کا  20 فی صد بھی مستقبل بنیاد پر فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ    کوئی بھی فرد، این جی اوز،   کوآپریٹیو اور ریاستی سرکار کی   کوئی دیگر ایجنسی اس اسکیم کے تحت  www.janaushadhi.gov.in. درخواست دے سکتی ہے۔  جناب منڈاوایہ نے مرکز کے زیر انتظام  منتظم کے ہمراہ    اے ایل ایچ ڈبلیو     لائٹ ہاؤس اور پیراڈائز آئی لینڈ   ، کی جاری سرگرمیوں   کا بھی  معائنہ کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More