نئی دہلی۔ جنوری انڈین انٹر نیشنل سائنس فیسٹول کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد لکھنؤ میں ہوگا ۔ انعقاد کی تاریخ اور دیگر تفصیلات بعد میں طے کی جائیں گی۔ لکھنؤ میں فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ سائنس و ٹکنالوجی ، ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی و علوم ارض کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی زیر صدارت چوتھے انڈین انٹر نیشنل سائنس فیسٹول کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا گیا ۔ سائنس و ٹکنالوجی ، علوم ارض کی وزارتوں کے حکام ، سی ایس آر کے ڈائریکٹر جنرل اور فیسٹول کی معاون تنظیم وگیان بھارتی (وبھا) کے نمائندوں نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔
پہلا انڈین انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کا انعقاد دسمبر 2015 میں نئی دہلی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) میں ہوا تھا ۔ سائنس و ٹکنالوجی ایک بڑی نمائش تین لاکھ سے زائد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی تھی ۔ ہندوستان نے گینز بک کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا جب 2000 اسکولی طلباء نے مذکورہ فیسٹول میں دو سائنسی تجربات کیے تھے ۔
دوسرا فیسٹول نئی دہلی کے سی ایس آئی آر – نیشنل فیزیکل لیباریٹری میں دسمبر 2016 میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اس فیسٹول میں سائنس و ٹکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ہندوستان کی حصولیابیوں کی نمائش کی گئی تھی ۔ اس سلسلے کا تیسرا ایڈیشن اکتوبر 2017 میں چننئی میں منعقد ہوا تھا ۔