17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لیزر گائڈیڈ اے ٹی جی ایم کا کامیاب تجربہ

Urdu News

نئی دلّی: لیزر گائڈیڈ  ٹینک شکن گائڈیڈ  میزائل  ( اے ٹی جی ایم ) کا 22 ستمبر ، 2020 ء کو احمد نگر  میں  آرمرڈ  کور  سینٹر  اور اسکول  ( اے سی سی اینڈ ایس ) کی کے کے رینج میں ایم بی ٹی ارجن ٹینک سے  کامیابی کے ساتھ  داغا گیا ۔ ان  آزمائشوں میں    اے ٹی جی ایم نے  3 کلو میٹر کے فاصلے پر  ہدف کو  کامیابی سے نشانہ بنایا  ۔  لیزر گائڈیڈ اے ٹی جی ایم  لیزر کی مدد سے   ہدف  کو نشانہ بناتے ہیں ، جس سے  مکمل درستگی کے ساتھ  نشانہ بنانے کو  یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

          اس میزائل میں   ہیٹ وار ہیڈ  شامل ہے ، جو  ایکسپلوسیو  ری ایکٹیو آرمر ( ای آر اے ) سے محفوظ  بکتر بند گاڑیوں کو بھی   نشانہ بنا سکتا ہے ۔  اس میزائل کو  مختلف پلیٹ فارمس سے  داغا جا سکتا ہے اور سردست   اِسے ایم بی ٹی  ارجن ٹینک سے  داغنے کی آزامائش کی جا رہی ہے ۔

          پنے میں  آرمامنٹ  ریسرچ  اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹبلشمنٹ ( اے آر  ڈی ای  ) نے پنے کی ہائی انرجی مٹیریل  ریسرچ لیباریٹری  ( ایچ ای ایم آر ایل ) اور انسٹرومنٹ ریسرچ   اینڈ ڈیولپمنٹ  اسٹبلشمنٹ ، دہرہ دون ( آئی آر ڈی ای  ) نے مل کر یہ میزائل  تیار کیا ہے ۔

          وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کے کے رینج  میں    ایم بی ٹی ارجن  سے  لیزر گائڈیڈ ٹینک شکن  گائڈیڈ میزائل  کی کامیاب آزمائش کے لئے ڈی آر ڈی او کو  مبارکباد دی ہے ۔

          ڈی ڈی آر اینڈ ڈی  کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او  کے  چیئرمین نے کامیاب آزمائش کے لئے  ڈی آر ڈی او  کے عملے اور صنعت کا مبارکباد دی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/LaserguidedATGMG3HI.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More