16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

لیفٹیننٹ جنرل بی ایس سہراوت نے این سی سی کے ڈی جی کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئی دہلی، لیفٹیننٹ جنرل بی ایس سہراوت نے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی باگ ڈورسنبھال لی ہے۔ جنرل آفیسر ایک تیسری جنریشن آرمی کے افسر ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک واسلا اور انڈین ملیٹری اکیڈمی دہرہ دون کے طالب علم رہ چکے ہیں۔ انہیں 1980 میں کماؤں ریجمنٹ کی 13ویں بٹالین (ریزانگ لا) میں کمیشن دیا گیا۔

 جنرل آفیسر نے گراں قدر این ڈی سی کورس سمیت تمام پیشہ ورانہ کورس کئے ہیں۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے مینجمنٹ کی اسٹیڈیز میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے مدراس یونیورسٹی سے ایم فل کیا اور انہوں نے حال ہی میں ’’فوج میں انسانی سرمایہ کا بندوبست‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔

انہوں نے ملک اور بیرون ملک کے بہت سے حصوں میں کئی عملے اور کمان کے عہدوں پر فرائض انجام دئے ہیں ۔ اس کے علاوہ  وہ ایک سال تک عراق اور کویت میں فوجی مشاہر بھی رہے ہیں۔ انہیں 2008 میں بہار کے کوسی دریا پر سیلاب کے دوران خدمات انجام دینے پر سینا میں میڈل سے نوازا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More