نئی دہلی۔ میں جمع مجموعی جی ایس ٹی محصول 94,016 کروڑ ہے جس میں سے 15,866کروڑ سی جی ایس ٹی ہے ، ایس جی ایس ٹی 21,691 کروڑ آئی جی ایس ٹی 49,120 کروڑ ہے (درآمدات سے جمع 24,447 کروڑ سمیت) اور محصول 7,339 کروڑ ہے (درآمدات سے جمع 854 کروڑ سمیت) ۔ اپریل مہینے سے 21 مئی 2018 تک فائل کردہ جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرنز کی کل تعداد 62.47 لاکھ ہے۔
مئی2018 میں سیٹلمنٹ کے بعد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو حاصل ہونے والے مجموعی محصول سی جی ایس ٹی سے 28,797 کروڑ اور ایس جی ایس ٹی سے 34,020 کروڑ ہے۔
حالانکہ موجودہ مہینے میں جمع ہونے والا محصول پچھلے مہینے کے محصول کے مقابلے میں کم ہے، لیکن اب بھی مئی کے مہینے میں مجموعی جمع محصول (94.016 کروڑ) گزشتہ مالی سال کے جی ایس ٹی کلیکشن کے ماہانہ اوسط (89,885 کروڑ) کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ اختتام سال کی وجہ سے اپریل میں محصول کے اعداد وشمار زیادہ تھے۔
29 مئی 2018 کو 6696 کروڑ روپئے مارچ 2018 کے لئے جی ایس ٹی معاوضے کے طور پر ریاستوں کو جاری کیے گئے ہیں۔ چنانچہ مالی سال 18-2017 (جولائی 2017 سے مارچ 2018 تک) کے لئے ریاستوں کو کُل جی ایس ٹی معاوضہ 47844 کروڑ روپئے جاری کیے گئے ہیں۔