16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماحولیات اورہنرمندی ترقیات کی وزارتوں نے ایک لاکھ آراے سی خدمات تکنیشنوں کوتربیت دینے کے لئے مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی: ماحولیات وجنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیرڈاکٹرہرش وردھن نے کہا ہے  کہ آج کی تعریف اس کی سبز پہل قدمیوں اورماحولیات وموسمیاتی تبدیلی کے تئیں اس کی وابستگی کے لئے دنیا بھرمیں ہورہی ہے ،انھوں نے کہا کہ اسکل انڈیاحکومت کی ایک کوشش ہے جو تکنیشنوں کو ہنرمند بناکران کی ہنرمندیوں کو مہمیز کرکے اورہنرمندیوں کو نئی شکل دیکران کی صلاحیت بڑھانے کے لئے کی جارہی ہے تاکہ پورامنظرنامہ یکسربدل جائے اور مہلک گرین ہاوس گیسوں کا اخراج کم سے کم ہوجائے ۔ وزیرموصوف نے اشارہ کیاکہ اب ہمارے ملک کوسال اورسبزتوانائی کے شعبے میں وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کی اہل قیادت میں ایک علمبردار کے طورپر دیکھا جارہاہے ۔ مجھے اس منفرد پروجیکٹ کا ایک حصہ ہونے اوراس کا آغاز کرنے کا اعزاز حاصل ہورہاہے اورمجھے اس پرفخرہے اور ہم سب کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ یہ موثر طریقے سے نافذ ہوسکے اوراس کی باقاعدہ نگرانی ہو۔

          ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ آج مفاہمتی عرضداشت پردستخط ہونے سے پہلے ماحولیات ، جنگلات وموسمیاتی تبدیلی کے وزارت نے گرین اسکل مشن شروع کردیا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہاکہ اس مشن کے تحت اگلے تین برسوں میں 5لاکھ 86ہزار لوگوں کو تربیت دی جائیگی ۔

          اس موقع پرموجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیرجناب دھرمیندرپردھان نے تکنیشنوں کے تربیت دینے کی اس پہل میں صنعت کاری سے وابستہ ہستیوں سے کہاکہ وہ یہاں سرمایہ کاری انجام دیں ۔ انھوں نے کہاکہ ہنرمندی ترقیات پرویسے ہی توجہ دی جانی چاہیئے جیسے تحقیق اورپیداوار کے شعبے میں دی جاتی ہے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002YBDL.jpg

اس سے قبل ماحولیات ، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کی وزارت اورہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت کے مابین ایک مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے گئے ۔ دونوں ہی وزارتوں کے جوائنٹ سکریٹریوں یعنی جناب گیانیش بھارتی اور راجیش اگروال کے مابین دستاویز ات باہم تبادلہ عمل میں آیا۔ دونوں ہی وزارتیں ایک لاکھ آراے سی خدمات تکنیشنوں کو تربیت فراہم کریں گی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0030FLE.jpg

 مفاہمتی عرضداشت پردستخط کی اس تقریب میں طرفین اورکثرالنوع ایجنسیوں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ ان میں یواین ماحولیات ، یواین ڈی پی ، جی آئی زیڈ مختلف سرکاری محکمے ، صنعتی یونینیں وغیرہ شامل ہیں ۔ بڑی تعداد میں آراے سی خدمات تکنیشین بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مرکزی ماحولیات و جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کے وزیرمملکت  ڈاکٹرمہیش شرما ، وزارت کے سکریٹری جناب سی کے مشرا اور وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ، جناب اے کے جین بھی موجود تھے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More