16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماحولیات پر اثر کے اندازے (ای آئی اے) کے نوٹیفکیشن، 2020 کے لئے نوٹس کی مدت میں 30 جون تک کی توسیع

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی حکومت نے  ماحولیات (تحفظ قانون 1986) کے ذریعہ  تفویض کئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے  متوقع طور پر  متاثر ہونے والے  عوام کی معلومات کے لئے  11 اپریل 2020 کو  سرکاری گزٹ میں مسودہ نوٹی فکیشن  یعنی ماحولیات پر اثر  کے اندازے کا نوٹی فکیشن  2020 بذریعہ ایس او 1199 (ای) بتاریخ 23 مارچ 2020 شائع کیا ہے۔جس کے ذریعہ  عوام سےکہا گیا ہے کہ وہ مسودہ نوٹی فکیشن میں شامل  تجاویز پر  مذکورہ  مسودہ نوٹی فکیشن   والے گزٹ   کی کاپیاں عوام کو فراہم کرائے جانے کی  تاریخ سے 60 دن کے اندر  اپنے اعتراضات اور  مشورے جمع کرادیں۔

وزارت کو اس سلسلے میں  نوٹس کی مدت  میں توسیع کے لئے کئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جن میں   اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مسودہ کی ای آئی اے نوٹی فیکشن 2020 کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) عالمی وبا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن  کے دوران  شائع کیا گیا تھا۔ اس لئے  مناسب غور و خوض کے بعد  وزارت کو یہ  مناسب لگا کہ  نوٹس کی مدت کو  30 جون 2020 تک  توسیع دے دی جائے۔

مسودہ نوٹی فکیشن میں شامل  تجاویز پر کسی قسم کا اعتراض یا مشورہ  دینے  میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی شخص  مرکزی حکومت کے غور و خوض کے لئے  اپنے اعتراض یا مشورے تحریری شکل میں  سکریٹری ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت ، اندرا پریا ورن بھون ، جور باغ روڈ علی گنج نئی دہلی۔ 110003 کے پاس 30 جون 2020 سے سے قبل  جمع کرادیں یا ای۔ میل پتے  eia2020-moefcc@gov.in پر بھیجیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More