19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماریشس کے وزیر اعظم کے ہندوستان کے سرکاری دورے پر وزیر اعظم کا پریس بیان

Prime Minister during the State visit of Prime Minister of Mauritius to India
Urdu News

نئی دہل مئی۔ ماریشس کے وزیر اعظم پروند کمار جگن ناتھ کی ہندوستان آمد کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ماریشس کے وزیر اعظم پروند کمار جگن ناتھ اور ان کے وفد کا ہندوستان آمد پر استقبال کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے سچ مچ باعث افتخار ہے کہ آپ نے اس سال کے اوائل میں ماریشس کے وزیر اعظم کی نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے کے لیے ہندوستان کا انتخاب کیا ۔ آپ کا دورہ ہمارے دو صدیوں پر محیط تعلقات کی گہرائی کاعکا س ہے ۔ اور ہمارے رشتے حکومتوں کی سطح تک محدود نہیں ہیں ۔ یہ رشتے ہمارے عوام اور معاشروں تک پھیلے ہوئے ہیں ۔ ہمارے تعلقات وقت اور دوری کے باوجود پروان چڑھے ہیں ۔ آج یہ مختلف شعبوں میں رنگا رنگ دوستی سے بندھے ہوئے ہیں ۔

وزیر اعظم جگن ناتھ کے ساتھ میری بات چیت والہانہ اور بار آور رہی ۔ ہماری بات چیت نے مارچ 2015 میں میرے ماریشس کے دورے کی یاد دلادی ۔ بیرون ملک کا وہ میرا پہلا دورہ تھا ، جس نے ہمیں تعاون کا مضبوط ایجنڈا فراہم کیا ۔ یہ دورہ ہمارے مشترکہ اقدار ، مفادات اور کوششوں کا بھی اظہار تھا ۔

باہمی امور کے علاوہ وزیر اعظم جگن ناتھ اور میں نے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ بھی کیا ۔ ہم لوگوں نے کثیر جہتی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کرنے اور اپنے مشترکہ چیلنجوں اور مفادات سے متعلق قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ وزیر اعظم جگن ناتھ کا دورہ ہمارے روایتی رشتوں کو دوستی کی ایک نئی اونچائی پر لے جانے میں معاون ہوگا ۔ ہمارے تعلقات کو اپنے تصور اور حمایت کے لیے وزیر اعظم جگن ناتھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آنے والے دنوں میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید رکھتا ہوں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More