15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالیاتی اداروں کے پہلے سے موجود اکاؤنٹس کے لئے امریکی ٹیکس شناختی نمبر (ٹی ا ٓئی این) کی رپورٹنگ

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔ہندوستان اور امریکہ نے 2015 میں ایف اے ٹی سی  اے کے تحت  بین  حکومتی معاہدے ( آئی جی اے)پر دستخط کئے ہیں۔اطلاعات کے تبادلے  اور شفافیت کی تاثیر کو بڑھانے کے لئے دونوں ملکوں نے    یکم جنوری 2017 تک  ہر ا یک  قابل رپورٹ  شخص کی ٹیکس شناختی نمبر (ٹی آئی این) حاصل کرنے کے لئے رپورٹنگ فائنانشیل انسٹی ٹیوشن( آر ایف آئی) سے متعلق قوانین  بنانے کاعہد کیا۔واضح رہے کہ قابل رپورٹ شخص کے پاس  30 جون 2014 تک (پہلے سے موجود اکاؤنٹ)کے  ہوں۔ اس کے مطابق سال 2017 سے   انکم ٹیکس کے قوانین کے  تحت  پہلے سے موجود اکاؤنٹ کے لئے امریکی ٹیکس  شناختی نمبر (ٹی آئی این) فراہم کرائی جاتی ہے۔

امریکہ – آئی آر ایس نے نوٹس46- 2017  مورخہ 25 ستمبر 2017  کے ذریعہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔اس کے تحت غیر ملکی مالیاتی اداروں (ایف ایف آئی) کے لئے سال 2017، 2018 اور 2019 کی  امریکی ٹن رپورٹنگ کے سلسلے میں  چھوٹ دی گئی ہے۔ اب  امریکہ کی مجاز اتھارٹی، غیرملکی مالیاتی اداروں ( ایف ایف آئی ) کی رپورٹنگ کے مطابق  امریکی ( ٹی آئی این) کے حصول کے لئے  (ایف ایف آئی) کی رپورٹنگ میں   ناکامی کی وجہ سے بین حکومتی معاہدے ( آئی جی اے)کےتحت اس کی عدم عمل درآمد پر زور نہیں دے گی:۔

(i) ہر ایک  اکاؤنٹ ہولڈر اور  کنٹرولنگ کرنے والے شخص جسے امریکی ٹی آئی این   ا طلاع نہیں ملی ہے، کی تاریخ پیدائش کو حاصل کرتا ہے اور اس کی اطلاع دیتا ہے؛

(ii) ہرایک اکاؤنٹ ہولڈر سے سالانہ طور پر کسی بھی گمشدہ امریکی ٹن کی درخواست کرتا ہے؛ اور

(iii)  پارٹنر کو کیلنڈر 2017 سے متعلق معلومات کی اطلاع دینے سے قبل کسی بھی لاپتہ مطلوبہ امریکی ٹی این کے لئے ایف ایف آئی کی طرف سے رپورٹنگ الیکٹرانک طور پر تلاش کی جاتی ہے۔

 لہذا پہلے سے موجود اکاؤنٹس کی رپورٹنگ کرنے والے ہندوستانی آر ایف آئی کواس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سال 2017 کے بعد سے پہلے سے موجودہ اکاؤنٹس کے بارے میں امریکی ٹن کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔ تاہم اگر امریکی  ٹی آئی  این دستیاب نہیں ہے تو آئی جی اے کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فارم 61B میں ایسے اکاؤ نٹس کے لئے ٹی آئی این  کی خالی جگہ کے اندر 9 بڑے حروف( مثلاً(AAAAAAAA کو داخل کرے (اکاؤ نٹ کے حامل  فرد یا  کنٹرول کرنے والے شخص کے لئے جو بھی صورت ہو)۔ تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مذکورہ تینوں شرائط پورے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More