17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالیاتی قانون 2018 میں دفعہ 112اے شامل کئے جانے کے بارے میں مسودہ نوٹیفیکیشن پر حکومت نے 30 اپریل 2018ء تک تبصرے مدعو کئے

Urdu News

نئی دہلی؍: مالیاتی قانون 2018 کے ذریعہ انکم ٹیکس قانون 1961 کیدفعہ 10 کی شق (38) کے تحت دی گئی رعایت واپس لے لی گئی ہے اور کسی کمپنی کے ایکوئٹی شیئر یا ایکوئٹی پرمبنی فنڈ کی یونٹ یا کسی بزنس ٹرسٹ کی ایک یونٹ کے طورپر طویل مدتی پونجی اثاثے کے ٹرانسفر سے حاصل ہونے والے طویل مدتی پونجی فائدوں پر ایسے پونجی فائدوں کے ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہونے پر 10 فیصد ٹیکس لگانے کے لئے قانون میں ایک نئی دفعہ 112اے شامل کی گئی ہے۔ اس دفعہ میں ضابطہ بھی ہے کہ یہ دفعہ کسی کمپنی میں ایکوئٹی کے طویل مدتی پونجی اثاثے کے ٹرانسفر سے حاصل ہونے والے پونجی فائدوں پر صرف اسی صورت میں لاگو ہوگی ، جبکہ ایسے پونجی اثاثے کے حصول اور ٹرانسفر پر سیکورٹی ٹرانزکشن ٹیکس(ایس ٹی ٹی)ادا کیا گیا ہو۔

لیکن ایسے معاملات میں جہاں ایس ٹی ٹی ادا نہیں کیا گیا ہے اس قانون کی دفعہ 112اے کے تحت ٹیکس لگانے کے لئے اس قانون کی دفعہ 112اے کی ذیلی دفعہ (4) میں ضابطہ ہے کہ مرکزی حکومت نوٹیفیکیشن کے ذریعہ حصولیابی کی نوعیت کا تعین کرسکتی ہے، جس کے سلسلے میں کسی کمپنی کے ایکوئٹی شیئر کے حصول کے معاملے میں ایس ٹی ٹی کی ادائیگی کی شرط نافذ نہیں ہوگی۔

اس معاملے میں وسیع تر مشورے کے لئے دفعہ 112اے (4) کے تحت جاری کئے جانے کے واسطے  مجوزہ نوٹیفیکیشن کے مسودے کو www.incometaxindia.gov.in.  پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔متعلقین سے درخواست ہے کہ مسودہ نوٹیفیکیشن پر اپنے تبصرے؍تجاویز 30 اپریل 2018ء تک ای میل پتے dirtpl2@nic.in  پر بھیجیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More