18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالیہ کے سکریٹری نے جی ایس ٹی کے آغاز کیلئے انکم ٹیکس کی تیاری کا تفصیلی جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،مرکزی مالیہ سکریٹری ڈاکٹر ہس مکھ آدھیا نے یکم جولائی 2017 سے جی ایس ٹی کے آغاز کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وہ آج قومی راجدھانی میں جی ایس ٹی سسٹم کے آغاز کیلئے انکم ٹیکس تیاری کا تفصیلی جائزہ لے رہے تھے۔ ان کو جی ایس ٹی کیلئے تیار کئے جارہے سافٹ ویئر سسٹم، ٹیکس عہدیداروں کی تربیت اور ملک بھر میں پہنچنے کیلئے ٹیکس عہدیداروں کے پروگرام کے بارے میں بتایا گیا۔ 62937 ٹیکس عہدیداروں میں سے 24668 ٹیکس عہدیداروں کوسافٹ ویئر کے استعمال کی تربیت دی گئی ہے جبکہ بقیہ عہدیداروں کو 15 جون 2017 سے تربیت دی جائے گی۔ مالیہ سکریٹری نے موجودہ ٹیکس دہندگان کے رجسٹریشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ 30 اپریل 2017 تک پہلے مرحلہ میں 84 لاکھ ٹیکس دہندگان میں سے 60.5 لاکھ کا اندراک کرلیا گیا ہے۔ یکم جون سے ایک اور موقع دیتے ہوئے رجسٹریشن پھر شروع کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More