27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی برس 21۔2020 کے لئے، مرکزی حکومت کے، ماہ اگست 2020 تک کے، کھاتوں کا ماہانہ جائزہ

Urdu News

نئی دہلی، مالی برس 21۔2020 کے لئے، مرکزی حکومت کے، ماہ اگست 2020 تک کے، کھاتوں کا ماہانہ جائزہ مکمل ہو چکا ہے اور اس کی رپورٹ بھی شائع ہو چکی ہے۔ اہم نکات درج ذیل ہیں:

حکومت ہند کو اگست 2020 تک، 377306 کروڑ روپئے (بجٹ تخمینہ 21۔2020 کی کل رسیدوں کے مقابلے میں 16.80 فیصد) حاصل ہوئے، جس میں 284495 کروڑ رروپئے کی ٹیکس آمدنی (مرکز کو کل) 86147 کروڑ روپئے کی غیر ٹیکس آمدنی اور 6664 کروڑ روپئے کے بقدر کی غیر قرض پونجی رسیدیں شامل ہیں۔ غیر قرض پونجی رسیدوں میں قرض (6635 کروڑ روپئے) کی وصولی اور ارتداد سرمایہ کاری پروسیڈس (29 کروڑ روپئے) شامل ہیں۔

بھارتی حکومت کے ذریعہ اس مدت کے دوران ٹیکس کے شیئر کی تحلیل کے طور پر ریاستی حکومتوں کو 217976 کروڑ روپئے منتقلل کیے گئے، جو گذشتہ برس کے مقابلے میں 37629 کروڑ روپئے کم ہیں۔

حکومت ہند کا کل خرچ 1247653 کروڑ روپئے (بجٹ تخمینہ 21۔2020 کا 41.01 فیصد) رہا، جس میں سے 1113206 کروڑ روپئے آمدنی کھاتے سے اور 134447 کروڑ روپئے پونجی کھاتے سے حاصل ہوا۔ کل آمدنی خرج میں سے 237662 کروڑ روپئے سود ادائیگی اور 130700 کروڑ روپئے بڑی سبسڈیوں میں گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More