16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی خدمات کے محکمے نے تمام بینکوں کو مشور دیا ہے کہ وہ دو لاکھ سے زیادہ بند کی گئیں کمپنیوں کے بینک کھاتوں پر پابندیاں لگانے کے لئے فوری اقدامات کریں

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 248 کے تحت آنے والی کمپنیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی میں اضافہ کردیا ہے۔ اس قانون کی دفعہ 248 (5) کے تحت رجسٹرار آف کمپنیز سے 209032 کمپنیوں کا نام ختم کردیا گیا ہے۔ ان کمپنیوں کے موجودہ ڈائریکٹر اور دستخط کرنے کے مجاز اتھارائزڈ  افراد اب سابق ڈائریکٹر یا سابق اتھارائزڈ  دستخط کرنے والے شمار ہوں گے۔ یہ افراد اس طرح کی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹ اس وقت تک نہیں چلا سکیں گے جب تک کہ نیشنل کمپنی لاء ٹرائبونل کے حکم کے ذریعہ کمپنیوں سے متعلق قانون کی دفعہ 252 کے تحت ان کمپنیوں کو قانونی طور پر بحال نہ کردیا جائے۔ جب یہ کمپنیاں بحال ہوجائیں گی تو ان کا درجہ ختم شدہ کمپنیوں سے بدل کر بحال شدہ کمپنیاں کردیا جائے گا۔

کیونکہ یہ ختم شدہ کمپنیاں اپنا وجود کھو چکی ہیں اس لئے اس طرح کمپنیوں کے بینک کھاتوں کو چلانے کا سلسلہ محدود کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔ مالی خدمات کے محکمے نے ہندوستانی بینکوں کی ایسوسی ایشن کے ذریعہ تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس طرح کی ختم شدہ کمپنیوں کے بینک کھاتوں پر پابندی لگانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔اس طرح کی کمپنیوں کی ایک فہرست  کارپوریٹ  امور کی وزارت کی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے۔

اس طرح کی ختم شدہ کمپنیوں کے سلسلے میں بینکوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ عام طور سے کمپنیوں کے ساتھ  کام کرنے میں زیادہ احتیاط سے کام لیں۔ایک کمپنی جس کا درجہ متعلقہ  ویب سائٹ پر  سرگرم دکھایا گیا ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے مالی اسٹیٹمنٹ داخل کرنے یا سالانہ ریٹرن داخل کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے شبہ کی نظر سے دیکھی جاتی ہو اور وہ لازمی قانونی ذمہ داریوں کو پورا نہ کررہی ہو۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More